آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستان نے پاکستان کو 124رن سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th June 2017, 12:59 PM | اسپورٹس |

برمنگھم، 4 جون (ایجنسی) انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں روایتی حریف ہندوستان  نے  پاکستان کو 124 رنز سے شکست دے دی ہے۔میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 41 اووروں میں 289 رنز کا ہدف ملا۔ یہ ہدف بار بار بارش کے باعث کھیل کے متاثر ہونے کی وجہ سے دیا گیا۔ تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 164 رنز ہی بنا پائی۔

اس سے قبل ہندوستان  نے    پہلےبلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 48 اووروں میں 319 رنز بنائے تھے جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت پاکستان کو 324 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان کی پوری بلے بازیمیں اوپنر اظہر علی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نصفسنچری تک نہیں پہنچ سکا۔شاداب خان 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ وہاب ریاض انجری کی وجہ سے کھیل نہیں پائے اور یوں نویں وکٹ گرتے ہی پاکستان اور انڈیا کے میچ کا فیصلہ ہو گیا۔حسن علی کوئی بھی رن نہ بنا پائے جبکہ محمد عامر نے نو رنز بنائے۔محمد حفیظ 33 رنز کی اننگز کھیل کر جدیجا کا شکار بنے جبکہ عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک جنھوں نے اپنی اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور نو گیندوں پر 15 رنز کی اننگز کھیلی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور جدیجا کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے۔اظہر علی اپنی نصف سنچریا سکور کرنے کے فوراً بعد جدیجا کی گیند پر یچ آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے چھ چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز احمد شہزاد تھے جو 12 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو باہر جاتی ہوئی گیند پر کٹ شاٹ لگاتے ہوئے کیچ دے بیٹھے۔ انھیں آٹھ کے انفرادی اسکور پر اومیش یادوو نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر ہندوستان  کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو شکھر دھون، روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور یوراج سنگھ نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک بڑا سکور کرنے میں مدد دی۔روہت شرما 91 اور شکھر دھون 68، اور یوراج سنگھ جارحانہ 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان ویراٹ کوہلی نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 81 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی۔آخر میںبلے بازیکے لیے آنے والے ہردک پانڈیا نے عماد وسیم کی جانب سے کروائے جانے والے آخری اوور کی لگاتارتین گیندوں پر تین چھکے لگائے اور چھ گیندوں پر 20 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔وہاب ریاض پاکستان کے سب سے مہنگے بولر رہے۔ انھوں نے آٹھ عشاریہ چار اووروں میں 87 رنز دیے۔یہ ٹورنامنٹ میں دونوں ہی ٹیموں کا پہلا میچ ہے۔ میچ شروع ہونے سے قبل گذشتہ روز لندن برج واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ماضی میںہندوستاناور پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں تین بار آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے دو بار پاکستان اور ایک بار ہندوستانکو فتح ملی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...