بھارت۔ تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم تائیپی میں شروع 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th November 2018, 11:15 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تائیپی:15/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایم ایس ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈا 13 سے 17 نومبر 2018 تک چلنے والے بھارت 150 تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ فورم میں کل اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت میں ایم ایس ایم ای کی پوزیشن کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ملک میں 6 کروڑ 30 لاکھ ایم ایس ایم ای اکائیاں ہیں ، جو 11.10 کروڑ لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہیں اور 8000 سے زیادہ مصنوعات تیار کرتی ہیں ، جن میں روایتی اشیاء سے لے کر جدید ٹیکنالوجی والی نازک اشیاء4 میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے بعد ایم ایس ایم ای دوسرا سب سے بڑا روزگار دینے والا سیکٹر ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا کے تحت حکومت ہند کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعت کاری کا کلچر فروغ دینے کی خاطر اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا جیسے پروگرام شروع کئے گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں بھارت میں 26000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ کے ساتھ بہتر ماحول پیدا ہوا ہے۔علاقائی اور عالمی ویلیو چینج کے ساتھ بھارت کے ایم ایس ایم ای کو مربوط کرنے کے بارے میں بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور تائیوان کے درمیان ایم ایس ایم ای کے سیکٹر میں تعاون کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت ، اپنی ایس ایم ای کے ساتھ تائیوان کی کمپنیوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے منتقلی اور ایف ڈی آئی جیسی سرمایہ کاری کاخیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ، آٹو کل پرزے ، ٹیکسٹائل ، آٹو موبائل ، بانس کی صنعت جیسے شعبوں میں بھارت کو خاص دلچسپی ہے جن میں تائیوان کو مہارت حاصل ہے۔بھارت کی جنرل انجینئرنگ ، آٹو کل پرزے ، الیکٹرانک اور پلاسٹک کے شعبے کی تقریبا 20 صنعتیں اس فورم میں شرکت کررہی ہے ، جن کا مقصد اپنے فیلڈ کی تائیوان کی کمپنیوں کے ساتھ رابطے قائم کرنا ہے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت بھارتی ایم ایس ایم ای کے لئے ایک بین الاقوامی تعاون اسکیم چلارہی ہے جس کا مقصد ایم ایس ایم ای میں ٹیکنالوجی کو شامل کرنا ، اسے جدید بنانا اور برآمدات کو فروغ دینا ہے۔تائیوان میں ایک مضبوط صنعتی بنیاد ہے ، جس میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای ) سیکٹر کی کافی مضبوط بنیاد ہے ، خاص طور پر سیمی کنڈکٹر ، پیٹرو کیمیکل ، آٹو موبائل ، آٹو کل پرزے م، وائرلیس مواصلات کا سازوسامان ، اسٹیل ، پلاسٹک ، ٹیکسٹائل اور ہلکی انجینئرنگ مشینری کے شعبے کافی ترقی یافتہ ہیں۔ البتہ بھارت کے ایم ایس ایم ای سیکٹر میں آٹو کل پرزے ، ادویہ سازی ، آئی ٹی ، بائیو ٹیکنالوجی اور خوراک کی ڈبہ بندی جیسے شعبوں میں مقابلہ آرائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔بھارت سے برآمد ہونے والی اہم اشیاء میں ناپتھا ، معدنیات ، ریفائنڈ کاپرکیتھوڈ ، زنک ، المونیم اور خام لوہا شامل ہیں۔ جبکہ تائیوان سے درآمد ہونے والی اہم اشیاء میں پولی وینائل کلورائڈ ، اسٹیل کی چادریں ، الیکٹرانک کے سرکٹ ، مشینوں کے کل پرزے ، شمسی سیل ، ڈیجیٹل کیمرہ اور صوتی منتقلی کی مشینیں شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

پی ایم مودی کی تصاویر عوامی مقامات سے ہٹائی جائیں: الیکشن کمیشن کو نوٹس

ایک سینئر وکیل سرودے اور ماہر ماحولیات چودھری نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم مودی کی تصویریں عوامی مقامات سے ہٹائی جائے۔انہوں نے سرکاری اور نیم سرکاری مقامات سے پی ایم مودی کی تصاویر ہٹانے ...

نماز پڑھنے پر حملہ،غیر ملکی طلبہ زخمی، گجرات یونیورسٹی کی واردات سے ہندوستان کو دُنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا

گجرات یونیورسٹی  میں  سنیچر کی رات  بھگوا شرپسندوں نے گھس کر اُن غیر ملکی طلبہ کو زدوکوب کیا جو یونیورسٹی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے کر تراویح نماز  باجماعت  ادا کررہے تھے۔  جے شری رام کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ہاسٹل کے ’اے‘ بلاک میں گھس کر کی گئی شرپسندی میں ۵؍ افراد زخمی ...

2019سے قبل الیکٹورل بونڈ کا 66 فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعہ کی گئی سیاسی فنڈنگ کے مزید دستاویز اتوار (۱۷؍ مارچ)کو جاری کر دیئے۔ (تفصیل صفحہ ۵؍ پر ملاحظہ کریں ) تازہ تفصیلات کے مطابق ۹؍ مارچ ۲۰۱۸ء سے ۱۱؍ اپریل ۲۰۱۹ء تک کے بونڈس  سے ۶۶؍ فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا ہے۔

بی جے پی کی ایک بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی، لوگ امید سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ایک بھی گارنٹی پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 2014 سے 2024 تک کوئی بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ممبئی شیواجی پارک میں اپوزیشن کے اتحاد کا مظاہرہ، ملک کو آمریت سے بچانے کا عزم

چیتیہ بھومی پر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے اختتام کے دوسرے دن اتوار کو ممبئی کے تاریخی شیواجی پارک میں   اپوزیشن اتحاد’ انڈیا‘نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سے نفرت کےخاتمے اور دہلی میں  اگلی حکومت بنانے کا عزم کیا۔

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

غزہ : پیراشوٹ نہ کھلنے سے امدادی سامان فلسطینیوں پر گرگیا، 5افراد جاں بحق

یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کے دوران ایک بھاری پیکٹ پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گر گیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10سے زائد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اردن کی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

اروناچل پردیش اور سکم میں ووٹ شماری کی تاریخ تبدیل، اب 2 جون کو ہوگی گنتی

اروناچل پردیش اور سکم میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے لیکن ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی۔ جبکہ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اروناچل ...

مہاراشٹر میں پارلیمانی انتخابات 5مرحلوں میں ہوں گے

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ۱۹؍ اپریل سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گا جو ۷؍ مختلف مرحلوں میں یکم جون تک الیکشن ہوں گے اس کے بعد ۴؍ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور ۲۰۱۴ء کے انتخابات کے نتائج ۲۶؍ مئی کو آئے تھے اور ۴؍ جون کو ...