ہندوستان نے جنوبی کوریا کے شہریوں کے لیے’’ویزاآن ارائیول‘‘ کی سہولت شروع کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2018, 6:43 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان نے جنوبی کوریا کے شہریوں کے لئے آمد ویزاسہولت متعارف کرایا ہے،اس قدم سے سیاحوں اور کاروباری لوگوں کی تعدادمیں اضافے کاامکان ہے۔حکام نے اتوار کو یہ معلومات دی۔جاپان کے بعد جنوبی کوریا دوسرا ملک ہے جس کے شہریوں کو اب ہندوستان ’’ ویزاآن ارائیول ‘‘کی سہولت فراہم کررہاہے۔جاپانی شہری مارچ 2016سے یہ سہولت حاصل کر رہے ہیں۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہندوستان نے جنوبی کوریا کے شہریوں کو یہ سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ سہولت یکم اکتوبر 2018سے مؤثر ثابت ہوئی ہے۔جاپانی شہریوں کی طرح جنوبی کوریا کے شہریوں کوبھی دہری انٹری کی اجازت بھی دی جاتی ہے،تاہم سفر 60دن سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔کاروبار، سیاحت، کانفرنس یا طبی مقصد سے آنے والے جنوبی کوریا کے شہری اس سہولت کا فائدہ لے کر چھ مخصوص بین الاقوامی ہوائی اڈوں دہلی، ممبئی، چنئی، کولکاتہ، بنگلور اور حیدرآباد سے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ایک تخمینہ کے مطابق ہر سال جنوبی کوریائی شہریوں کو تقریبا دو لاکھ ہندوستانی ویزا دیا جاتا ہے، ان میں سے 80فیصد سیاح ہوتے ہیں،ہر روز اوسطا 600جنوبی کوریائی شہری دہلی آتے ہیں۔حالانکہ اس سے پہلے ’’ ویزاآن ارائیول‘‘سہولت کی پیشکش 12ممالک کمبوڈیا، فن لینڈ، انڈونیشیا، جاپان، لاؤس، لکزمبرگ، میاماں، نیوزی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، ویت نام اور جنوبی کوریا کو کی گئی تھی لیکن ’ای ٹورسٹ ویزا‘کی منصوبہ بندی کے بعد نومبر 2014میں اسے بند کر دیا گیا تھا۔’ای ٹورسٹ ویزا‘سہولت میں اب 166ممالک شامل ہیں اور غیر ملکی شہری سیاحت، کاروبار، صحت، طبی اور کانفرنس کا مقصدسے 72گھنٹے کے اندر آن لائن ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔