آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کااعلان،سمیع اورامیش یادوکی واپسی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2017, 11:42 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے تین ایک ون ڈے کے لئے ٹیم کاانتخاب کیا ہے۔اتوار کو ایک 16رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔تیزگیندبازامیش یادو اور محمدسمیع کی واپسی ہوئی ہے،دونوں ا سپن بالر آر اشون اور روندرجڈیجہ ٹیم میں نہیں ہیں۔آف اسپنر اشون فی الحال کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ہیں،جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر جڈیجہ کو آرام دیا گیا ہے۔یوراج سنگھ کو دوبارہ ایک موقع نہیں دیا گیا ہے۔

وراٹ کوہلی کی سربراہی میں ٹیم میں واحد تبدیلی کی گئی ہے۔فاسٹ بولر شاردل ٹھاکر کو باہر کردیا گیا ہے۔سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کے بعد امش اور سمیع کو آرام دیا گیا تھا اور اب وہ بریک کے بعد واپس آ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی اسٹیو سمتھ کی کپتانی والی ٹیم 17ستمبر کو پہلامیچ کھیلے گی۔اس دوران پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20میچ کھیلے جائین گے ۔آسٹریلیا کی ٹیم نے اسی سال فروری ۔مارچ کے دوران چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی تھی،تب اسے وراٹ بریگیڈ نے2-1سے شکست دی تھی،اگرچہ آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ (پونے)جیت کر آسٹریلیا نے 2015سے ناقابل شکست آرہی ٹیم انڈیا کوہرایاتھا۔

ہندوستانی ٹیم:وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، شکھر دھون، کے ایل راہل، منیش پانڈے، کیدار جادھو، اجنکیارہانے، مہندر سنگھ دھونی، ہاردک پنڈیا،اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، امیش یادو، محمدسمیع۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...