بھارت نے سیاسی آزادی حاصل کر لی ہے، ثقافتی آزادی نہیں:گلزار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th August 2017, 10:33 AM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نامورشاعراورنغمہ نگارگلزارنے آج کہاہے کہ غیر ہندی زبانوں کو بیرونی زبانیں کہنا غلط ہے اور تامل، گجراتی، مراٹھی، بنگالی اوردیگر بھی قومی زبانیں ہیں۔گلزارنے کہاکہ غیر ہندی زبانوں کوبیرونی کہناغلط ہے۔یہ ملک کی اہم زبانیں ہیں۔تامل قدیم اور اہم زبان ہے۔گجراتی، مراٹھی، بنگالی اوردیگر زبانیں بھی ایسی ہیں۔وہ یہاں ایک کتابوں کی دکان کی طرف سے منعقدہ بنگلورو کانفرنس 2017سے الگ بول رہے تھے۔پدم بھوشن سے سرفرازنغمہ نگار نے انگریزی ادب کے ساتھ بھارتی کالجوں کے کورس میں کالی داس کی ادبی تخلیقات کو بھی شامل کرنے پر زور دیا۔گلزار نے کہاکہ اگرکالجوں میں پیراڈاس لوسٹ جیسی تخلیقات کو پڑھایا جا سکتا ہے تو کالی داس اور دروپدی کی تخلیقات کو کیوں نہیں پڑھایا جا سکتاہے؟یہ تخلیقات ہماری ثقافت کے زیادہ قریب ہیں، جسے ملک بھر میں ہر کوئی سمجھ سکتاہے۔بہرحال وہ شیکسپیئر کی تخلیقات پڑھایے جانے کے خلاف نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہرکسی کو شیکسپیئرکوضرور پڑھنا چاہیے۔میں نے پڑھاہے اور اس کا لطف اٹھایاہے۔ہمیں اسے پڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سعادت حسن منٹو جیسے جدید مصنفین کوبھی کالجوں میں پڑھایاجاناچاہئے۔گلزار نے کہا کہ بھارت نے سیاسی آزادی حاصل کر لی ہے لیکن ثقافتی آزادی نہیں حاصل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمیں سیاسی آزادی ملی لیکن ثقافتی آزادی۔ہم نوآبادیاتی ذہنیت سے آزاد نہیں ہوئے۔گلزارنے کہاکہ جب نیل آرمسٹرانگ کی موت ہوئی تو مجھے دکھ ہوا کہ ہندوستان میں کسی نے بھی ان کے بارے میں نہیں لکھا۔میرے لئے وہ انسانیت کی علامت تھے۔میں نے ایک نظم لکھی۔یہ افسوسناک ہے کہ ہم ٹکڑوں میں زندگی جیتے ہیں کیونکہ ہمیں یہ آسان لگتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔