بھارت، چین کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے: دلائی لاما 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st November 2017, 12:20 PM | ملکی خبریں |

بھونیشور، 20 نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) تبت کے روحانی رہنما دلائی لاما نے آج کہا کہ ڈوکلام بحران جیسے چھوٹے چھوٹے واقعات ہوں گے ؛لیکن بھارت اور چین کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے اور ان دونوں کو پر امن رہنا چاہئے۔ دلائی لاما نے چین کی تقریبا 1.4 ارب اور بھارت کی 1.2 ارب آبادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو قبول کرنا چاہئے۔سات سال بعد اڑیسہ کے دو روزہ دورے پر یہاں پہنچے دلائی لاما نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ یہ حقیقت ہے۔ اگر آپ غور کریں گے تو معلوم ہوگا کہ ایک دوسرے کو قبول کرنے اور پرامن طریقے سے رہنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈو کلام بحران اصل مسئلہ نہیں ہے ۔ ' انہوں نے کہا کہ چھو ٹے مسائل ہوا کرتے ہیں، تاہم اس کو نظر انداز کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ بہت زیادہ حساس مسئلہ نہیں ہے ۔ دلائی لاما نے کہا کہ آج دنیا جن مسائل کا سامنا کر ر ہی ہے ان میں سے زیادہ تر انسان ہی مصائب کے شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مذہب کے نام پر لوگوں کے قتل کی مذمت کی ۔انہوں نے روہنگیا بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برما میں بدھ مت اکثریت میں ہیں جہاں مسلمانوں کے تئیں بہت ہی منفی اور ظالمانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے جو انسانیت کے نام پر بدنما داغ ہے ۔ دلائی لاما نے اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے ملاقات کی اور ریاست کے دارالحکومت میں منعقد نجی یونیورسٹی میں ان کو اعزاز سے بھی نوازے جانے کا پروگرام ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...