بین الاقوامی ثالثی کا مرکز بن رہا ہے ہندوستان: چیف جسٹس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2017, 12:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے چیف جسٹس جے ایس کھیہر نے آج کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی ثالثی کا ایک مرکز بن رہا ہے اور اس عمل میں بالکل مداخلت نہ کرنے کی حکومت کی پہل غیر ملکی تاجروں میں اعتماد کو بڑھائے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے سبب بین الاقوامی ثالثی کا امکان بڑھ رہا ہے۔دو روزہ ’’اینگوزنگ ایشیا ثالثی سمٹ‘‘ میں چیف جسٹس نے کہا کہ ’’میک ان انڈیا‘‘منصوبہ ملک کو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے درمیان ایک پسندیدہ مارکیٹ بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی حکومت میں منصوبہ بندی کی اعلی ترین سطح پر اس سمت میں کوششیں جاری ہیں کہ بین الاقوامی ثالثی کے عمل میں حکومت یا اس کی ایجنسیوں کا دخل نہ رہے۔ حکومت کی جانب سے بالکل مداخلت نہ ہونے سے ہندوستان میں غیر ملکی تاجروں کو لگے گا کہ یہاں عمل منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس سے ملک میں ثالثی میں تاجروں کا اعتماد بڑھے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہندوستان کے پاس بڑی تعداد میں وکیل اور ثالث ہیں اور ایشیا میں بین الاقوامی تجارتی ثالثی کا مستقبل ہندوستان سے جوڑناضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...