ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th December 2017, 12:48 PM | اسپورٹس |

وشاکھا پٹنم،17/دسمبر(ایجنسی) ہندوستان نے سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ شیکھر دھون نے شاندار سینچری اسکور کی۔اتوار کو وشاکھا پٹنم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 215 رنز بنائے۔ہندوستان نے ہدف 33 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔ہندوستان جون 2016ء سے اب تک مسلسل آٹھ مرتبہ دوطرفہ ایک روزہ بین الاقوامی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔شیکھر دھون نے 85 گیندوں پر 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے جو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اُن کی 12 ویں سینچری ہے۔اتوار کے میچ میں شیکھر دھون نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 4 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔ یہ اُن کی 95 ویں اننگز تھی۔وہ کم ترین اننگزمیں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز ہیں۔ ویراٹ  کوہلی 93 اننگزمیں یہ کارنامہ انجام دے کر پہلے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ شریاس ائیر 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 اعشاریہ 5 اوورز میں 215 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ تھرنگانا 95 اور سمارا وکرما 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہندوستان کی طرف سےکلدیپ یادیو اور یوزویندرا چاہل نے تین، تین، ہاردک پانڈے نے دو جبکہ بھونیشور اور بومرہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ایک روزہ میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

خلیل احمد ہوئے ٹیم انڈیا میں شامل، کیا ظہیرخان کی کمی پوری کرے گا یہ تیز بائولر ؟

راجستھان کے ٹونک ضلع کے 20 سال کے لیفٹ آرم اسپنرخلیل احمد نے ایشیا کپ 2018 میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کی طرف سے ڈیبیوکیا ہے۔ انہیں روہت شرما نے کیپ سونپی۔ اس ٹورنامنٹ میں مستقل کپتان وراٹ کوہلی کوآرام دیا گیا ہے، لہٰذا روہت شرما 16 رکنی ٹیم کی کمان سنبھال رہے ...

درونہ چاریہ ایوارڈ کے لئے وجے شرما اورتارک سنہا کے نام کی سفارش

ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹرمیر ابائی چانو کے کوچ وجے شرما اور تجربہ کار کرکٹ کوچ تارک سنہا کا نام درونہ چاریہ ایوارڈ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ پانچ مزید لوگوں کے نام بھی اس ایوارڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی کو بھیجے گئے ہیں۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی سے کہا، براڈکاسٹر انتخاب کا فیصلہ نہیں کر سکتے

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی ایشیا کپ میں غیر موجودگی کو لے کر بی سی سی آئی اور ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) میں تصادم کی صورتحال کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ براڈکاسٹر اسٹار نے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان کو شکست دینے کے لئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا: سرفراز احمد

ہانگ کانگ کے خلاف یکطرفہ جیت سے پاکستان نے ایشیا کپ میں شاندار آغاز کیا ہے لیکن ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اگر ایشیا کپ میں حریف ٹیم ہندوستان کو ہرانا ہے تو اسے بہتر کھیل کا نمونہ پیش کرنا ہوگا۔