ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگ اور 239 رنوں سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th November 2017, 9:44 PM | اسپورٹس |

ناگپور،27/نومبر(ایجنسی)اسپنروں اور تیز گیندبازوں کے شاندار کھیل کی بدولت ہندستان نے سری لنکا کی ٹیم کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہی لنچ سے تھوڑی دیر بعد 166 رن کے معمولی اسکور پر آؤٹ کرکے میچ ایک باری اور 239 رنوں سے جیت لیا اور اسی کے ساتھ میزبان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی اہم برتری حاصل کرلی۔  اس سے قبل ہندستان نے مئی 2007 میں بنگلہ دیش کو ڈھاکہ میں ایک اننگ اور 239 رنوں سے ہرایا تھا اس طرح اس نے اپنے ٹیسٹ تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی کی برابری بھی کرلی ہےیعنی اس نے سری لنکا کو بھی ایک اننگ اور 239 رنوں سے ہراکر اپنے ہی ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔

کولکتہ میں ڈرا ہوئے پہلے ایڈن ٹیسٹ کی غلطیوں سے سبق لیتے ہوئے دنیا کی نمبر ایک ہندستانی ٹیم نے اس میچ میں آغاز سے ہی اپنا کنٹرول برقرار رکھا۔آف اسپنر روی چندرن اشون نے لاهرو گماگے (صفر) کا آخری وکٹ لے کر نہ صرف سری لنکا کی اننگ کو سمیٹا بلکہ اسی کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 300 وکٹیں لینے کا بھی شرف حاصل کیا۔ اس میچ میں اشون نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کے خلاف کپتان وراٹ کوہلی کے ڈبل سنچری سمیت چار سنچریوں سے آراستہ اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹ پر 610 رن بنا کر باری ڈکلیئر کرنے والی ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو دوسری اننگز میں چوتھے ہی دن لنچ کے کچھ دیر بعد 49.3 اوور میں 166 رن پر آؤٹ کرکے ایک اننگ اور 239 رنوں سے جیت اپنے نام کرلی۔

ہندستان کی اس فتح میں بلے بازوں کے بعد اس کے گیند بازوں کا بھی اہم کردار رہا جس میں تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون نے 63 رن پر چار وکٹ،بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ نے 28 رن پر دو وکٹ لئے۔ تیز گیند بازوں میں ایشانت شرما نے 43 رن پر دو وکٹ اور امیش یادو نے 30 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ میزبان ہندستان سے پہلی اننگز میں 405 رنوں سے پیچھے رہنے کے بعد سری لنکا نے چوتھے دن کی صبح ایک وکٹ پر 21 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور لنچ تک اس نے اپنے آٹھ وکٹ 145 رن پر گنوا دیئے۔کپتان دنیش چانڈی مل اور سرنگا لکمل نے نویں وکٹ کے لئے 58 رن جوڑے۔ چانڈی مل نے 82 گیندوں میں 10 چوکے لگا کر 61 رن بنائے جو اس میچ میں ان کی دوسری اور ٹیسٹ میں 15 ویں نصف سنچری ہے۔ ان کے ساتھ لکمل نے ناٹ آؤٹ 31 رن بنائے ۔ انہوں نے 32 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکہ لگایا۔

سری لنکا کے آخری دونوں ہی بلے بازوں نے دیر تک ٹکنے کی ہمت دکھائی لیکن بالآخر چانڈی مل کو 47 ویں اوور میں یادو نے اپنا شکار بنایا۔ سری لنکائی کپتان نے گیند کو تیزی سے ہوا میں فِلک کیا لیکن وہ آسانی سے اشون کے ہاتھوں میں آگئی جس سے ہندوستان کو ضروری نواں وکٹ مل گیا۔ حالانکہ دوسرے سرے پر لکمل ڈٹے رہے لیکن گماگے کو نو گیند بعد اشون نے بولڈ کرکے اپنے 300 وکٹ پورے کرلئے۔ وراٹ کی قیادت میں ٹیم انڈیا کی سری لنکای ٹیم کے خلاف یہ لگاتار 10 ویں جیت بھی ہے جبکہ موجودہ ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ کولکاتا میں ڈرا رہا تھا۔ اسی برس ہندوستان نے سری لنکا کو اسی کی سرزمین پر تینوں فارمیٹ میں 9۔0 شکست دی تھی۔ اس سے قبل سری لنکا نے صبح دن کا آغاز 21 رن پر ایک وکٹ سے آگے کیا تھا۔ اس وقت بلے باز دیمتھ کرونا رتنے (11) اور لاہیرو تریمانے (9پر) ناٹ آؤٹ تھے۔ سری لنکا کے بلے بازوں نے میچ شروع ہونے کے چھ اوور تک ہندوستانی گیند بازوں کو وکٹ نہیں نکالنے دئے لیکن پھر کرونا رتنے 18 رن پر جڈیجہ کی شارٹ لیگ گیند پر مرلی وجے کو کیچ تھما بیٹھے۔ تریمانے نے پھر ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے تیز گیند باز امیش کی وائڈ ڈلیوری پر گیند کو چھیڑ دیا اور اس بار وہ جڈیجہ کو کیچ دیکر پویلین لوٹ گئے اور ہندوستان کے پہاڑ جیسے اسکور کے سامنے لڑنے کی اس کی امیدوں کو 48 رن پر تین وکٹ کے ساتھ زبردست جھٹکا لگا۔ تریمانے نے 62 گیندوں میں تین چوکے لگاکر 23 رن بنائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...