ٹی 20 سیریز:ہندوستان نے انگلینڈ  کو 7 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2018, 11:33 AM | اسپورٹس |

بریسٹول،9؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان اور انگلینڈ کےمابین کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ہندوستان  نے انگلینڈ لش ٹیم کو 7 وکٹ سے شکست دے کر میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔

ہندوستان نے 199رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا جبکہ سنچری اسکور کرنے پر روہت شرما مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز اپنے نام کرلیا۔

ہندوستان نے انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 199رنز کے ہدف کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جبکہ 62رنز کے اسکور پر ان کے 2بیٹسمین شیکھر دھوون 5 اور لوکیش راہل 19رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم کپتان کوہلی نے روہت کے ساتھ تیسرے وکٹ پر 89رنز کی شراکت بنائی اور جارحانہ کھیل پیش کرکے ٹیم کو جیت کے ٹریک پر ڈال دیا۔ ٹیم کا اسکور 151رنز تھا کہ کپتان کوہلی 43رنز بنا کر کرس جارڈن کی وکٹ بن گئے تاہم دوسرے طرف سے روہت شرما نے اپنی دھواں دھار اننگز جاری رکھی اور 56گیندوں پر 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری بنا ڈالی اور آخر تک ناقابل شکست رہے ۔

اس سے قبل میچ میں ہندوستان  نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلینڈ  اوپنرز جیسن روئے اور جوس بٹلرنے ہندوستانی  ٹاس جیت کو غلط قرار دے دیا اور شروع کے 8 اووز میں 94رنز جوڑ دیےاور ایک بڑے ہدف کی بنیاد قائم کردی۔

؎ادھر ہندوستانی بولرز نے انگلینڈ ٹیم کے خلاف آخری اوورز میں زبردست فائٹ بیک کیا اور انگلینڈ ٹیم کی پے در پے وکٹیں حاصل کرکے ان کو بیک فٹ پر دکھیل دیا، ہردیک پانڈیا نے 4 شکار کیے جبکہ سدھارتھ کول نے 2 وکٹیں لیں۔

انگلینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں پر 198رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ٹیم کی جانب سے جیسن روئے نے سب سے زیادہ 67رنز اسکور کیے انہوں نے 31گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکے اور 4 چوکے لگائے تاہم جوس بٹلر 34رنز، ایلکس ہیلز 30اور جونی بیئراسٹو 25رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسری جانب انگلینڈ نے آج اپنی ٹیم میں جو روٹ کی جگہ آل رائونڈر بین اسٹوکس کو شامل کیا جبکہ ہندوستانی ٹیم میں کلدپ یادو اور بھونیشور کمار کی جگہ سدھارتھ کول اور دیپک چاہر کو جگہ دی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...