ہندوستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ساتویں بار ایشیاء کپ کا ٹائٹل جیت لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th September 2018, 11:30 AM | اسپورٹس |

دبئی،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایشیاء کپ 2018کا فائنل میچ ہندوستان  نے جیت لیا۔ اس سے قبل وہ چھ مرتبہ پہلے بھی ایشیاء کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے ۔

بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پوری کوششوں کے باوجو د اسے ٹائٹل جیتنے سے نہ روک سکی۔ بنگلہ دیشنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 223رنز کا ہدف دیا تھا جو ہندوستان نے 7وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا اور یوں ہندوستانکپ جیتنے میں کامیاب رہا۔

ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ 48رنز روہت شرما نے بنائے ۔ دوسرے نمبر پر 37رنز بناکر کارتھک اور تیسرے نمبر پر 36رنز بناکر دھونی رہے ۔

ہندوستان کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور شیکھر دھون نے کیا تاہم دھون صرف15 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔ انہیں سومیا سرکار نے نجم الاسلام کی بال پر کیچ کیا۔

بنگلہ دیش کو ہندوستان کی دوسری وکٹ بھی اس وقت جلد مل گئی جب رائیڈو صرف 2رنز بناکر مشرفی مرتضیٰ کی بال پر مشفق الرحمٰن کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔

رائیڈو کی جگہ کارتھک نے لی جبکہ روہت شرما پہلے سے کریز پر موجود تھے۔ انہوں نے دھواں دار بیٹنگ کی اور کئی چھکے اور چوکے لگائے۔

اس سے قبل کہ روہت دو رن مزید بناکر نصف سنچری مکمل کرتے انہیں روبیل حسین کی گیند پر نجم الاسلام نے کیچ کرلیا اور بنگلہ دیش کو روہت کی شکل میں سب سے مہنگی وکٹ ملی۔

روہت کی جگہ دھونی نے لی اور انہوں نے کارتھک کے ساتھ کھیلتے ہوئے رنز بنانے کی رفتار میں اضافہ کردیا لیکن اسی دوران چوتھی وکٹ کے روپ میں کارتھک 37 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں محمود اللہ نے ایل بی  ڈبلیو کیا۔

160رنز پرہندوستان کو ایک اور مہنگی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ایم ایس دھونی 36رنز بناکر مشفق رحیم کی بال پر مستفیض الرحمٰن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جڈیجا کے آؤٹ ہونے کے بعد جادیو ایک مرتبہ پھر بیٹنگ کرنے میدان میں آگئے اور اپنے 19 رنز کے انفرادی رنز سے آگئے کھیلنا شروع کیا۔ تاہم اسی دوران بھونیشور کمار آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 21 رنز بنائے۔

اسی دوران کیدر جادیو زخمی ہوگئے جن کی جگہ بھنیشور کمار کھیلنے آئے۔

جڈیجا اور بھونیشور کمار ہندوستان کی طرف سے بیٹسمین کی آخر ی جوڑی ثابت ہوتے تاہم جڈیجاآخری بالوں میں 23رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔انہیں مستفیض کی بال پر مشفق الرحمٰن نے کیچ کیا۔

اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کا موقع دیا جس نے 48 اعشاریہ3 اوورز میں 222 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے اوپنرز نے ابتدائی 20 اوورز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 120 رنز تک کوئی وکٹ نہیں گرنے دی لیکن اوپنر مہدی حسن 32 رنز بنا کر کیا آوٹ ہوئے 139 رنز کے مجموعی اسکور تک پہنچتے پہنچتے 4 وکٹیں گر گئیں۔

امرالقیس 2،مشفق رحیم5 ، محمد متھن 2 اور محمود اللہ 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ اوپنر لٹن داس نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے ۔

لٹن داس اور مہدی حسن کےبعد سومیا سرکار نے باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ رنز بنائے۔ ان کا انفرادی اسکور 33 رنز رہا۔

 کلدیپ یادیو نے 3 کھلاڑی آوٹ کئے جبکہ کے ایم جادو 2، بمرا اور چاہل ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کر سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...