آسٹریلیا کو 5؍وکٹ سے شکست دے کر ہندوستان کا سیریز پرقبضہ ہاردک پانڈیا، روہت شرما اوررہانے کا شاندار مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2017, 1:54 PM | اسپورٹس |

اندور،24/ستمبر (یو این آئی) اوپنرز روہت شرما،رہانے اور ہاردک پانڈیا کے شاندار کھیل کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5؍وکٹ دے کر سیریز پر قبضہ کرلیا۔ آسٹریلیا کے 293رنز کا پیچھا کرتے ہوئے ہندوستان نے اوپنرز روہت شرما (71) اور اجنکیا رہانے(70) شاندار کھیل سے زور دار آغاز کیا۔ کپتان ویراٹ صرف 28؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ہاردک پانڈیا اور منیش پانڈے کی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو جیت دلائی۔ پانڈیا نے 72گیندوں پر 78رن بنائے اور آؤٹ ہوئے۔ جن کے بعد منیش پانڈے اور مہیندر سنگھ دھونی نے ہندوستان کا نشانہ پارکر لیا۔اس طرح ہندوستان نے 5؍وکٹ سے جیت حاصل کر کے سیریز پر 3-0سے قبضہ کرلیا۔اس سے قبل سلامی بلے باز آرون فنچ (124) کی طوفانی سنچری اور ان کی کپتان اسٹیون اسمتھ (63) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 154 رن کی بہترین شراکت کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اتوار کو چھ وکٹ پر 293 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔آسٹریلیا نے ہولکر اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔چوٹ کی وجہ سے پہلے دو ون ڈے سے باہر رہے فنچ نے زبردست واپسی کرتے ہوئے 125 گیندوں پر 124 رنز کی طوفانی اننگز میں 12 چوکے اور پانچ چھکے لگائے ۔فنچ نے پہلے وکٹ کے لئے ڈیوڈ وارنر (42) کے ساتھ 70 رن اور پھر دوسرے وکٹ کے لئے ا سمتھ (63) کے ساتھ 154 رن جوڑے ۔آسٹریلیا 38 ویں اوور میں ایک وکٹ پر 224 کے اسکور سے 300 پار کرنے کی طرف بڑھتا نظر آرہا تھا لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے آخری دس اوورز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 293 پر روک دیا۔وارنر نے 44 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ کپتان اسمتھ نے 71 گیندوں پر 63 رن میں پانچ چوکے لگائے ۔مارکس اسٹوئنیس نے 28 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکے کے ساتھ ناقابل شکست 27 رنز بنائے ۔آسٹریلیا کی اننگز فنچ پر ہی منحصر رہی جنہوں نے اپنے کیریر کی آٹھویں سنچری بنائی ۔ فنچ پہلے دو میچوں میں نہیں کھیلے تھے ، لیکن یہاں انہوں نے زبردست واپسی کی۔وارنر نے اس میچ کے موقع پر کہا تھا کہ اس میدان کی پچ اچھی ہے اورایسی پچ فنچ کو بہت پسند ہے ۔فنچ نے آخر وہی کیا جو وارنر نے کہا تھا ۔فنچ نے اپنے 50 رن 61 گیندوں میں مکمل کیے اور 110 گیندوں میں 100 رنز مکمل کیے ۔ فنچ دوسرے بلے باز کے طور پر 224 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔وارنر کا وکٹ ہردک پانڈیا نے لیا جبکہ چائنامین بولر کلدیپ یادو نے فنچ کو آؤٹ کر آسٹریلیا پر کچھ لگام لگائی۔کلدیپ نے پھراسمتھ کو بھی آؤٹ کیا ۔ لیگ اسپنر یجویندر چہل نے گلین میکس ویل کو دھونی کے ہاتھوں اسٹمپ کرایا ۔ میکس ویل نے پانچ رنز بنائے ۔جسپریت بمراہ نے ٹریوس ہیڈ اور پیٹر ہینڈ اسکومب کے وکٹ حاصل کیے ۔ ہیڈ نے چار اور ہینڈ اسکومب نے تین رنز بنائے ۔اسٹونیس 27 اور ایشٹن ایگر نو رنز پر ناٹ آؤٹرہے ۔کلدیپ اس بار تھوڑے مہنگے ثابت ہوئے اور انہوں نے 75 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں۔بمراہ نے 52 رنز پر 2 وکٹیں لیں، چہل نے 54 رنز پر ایک وکٹ اور پانڈیا نے 58 رنز پر ایک وکٹ حاصل کئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہرمن پریت کی کپتانی اننگز ؛ ہندوستانی خاتون ٹیم نے دی سری لنکا کو شکست ؛ پانچ میچوں کی سریز میں شاندار کامیابی

کپتان ہرمن پریت کور کی طوفانی نصف سنچری اننگز کی مدد سے ہندوستانی خاتون ٹیم نے منگل کو یہاں پانچویں اور آخری ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں میزبان سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-0 سے جیتی۔

رونالڈو۔میسی کی بادشاہت ختم لوکا موڈرک نے ’فیفا مینس پلیئر آف دی ایئر‘کا خطاب جیتا

لوکا موڈرچ نے فیفا کا سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرکے کرسٹیانورونالڈو اور لیونیل میسی کی فٹ بال کے ذاتی ایوارڈز کو حاصل کرنے میں ایک دہائی سے چلی آرہی بادشاہت کو ختم کر دیا۔ریال میڈرڈ اور کروشیا کے مڈفیلڈر نے اپنے کلب اور ملک دونوں کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ...

ٹیسٹ کرکٹ کے موجودہ فارمیٹ سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے: وراٹ کوہلی

ہندوستان کے کرشمائی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی موجودہ فارمیٹ سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ اسے پانچ کے بجائے چار دن کا کر دیا جائے۔آئی سی سی کرکٹ کے اس روایتی فارمیٹ کو فروغ دینے کے لیے اس میں کچھ تبدیلی کرنا چاہتی ہے

ایشیا کپ کے دوران افغان اوپنر محمد شہزاد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سخت اقدامات کے باوجود اسپاٹ فکسنگ کے عفریت نے ایک مرتبہ پھر کھیل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے، ایشیا کپ کے دوران افغانستان کے اوپنر محمد شہزاد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی۔

میتھیوز کی کپتانی چھنی، چنڈیمل کو ون ڈے کی بھی کمان

ایشیا کپ میں سری لنکا کی مایوس کن کارکردگی اور اس کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو جانے کا نزلہ سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز پر گر گیا اور ان کی کپتانی چھین کر دنیش چنڈیمل کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان بنا دیا گیا۔