ملک کے مسلمانوں کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں؛ ممبئی میں جمعیۃ العلماء کے زیراہتمام یوم آزادی تقریب میں مولانا زین الدین خان قاسمی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th August 2017, 12:48 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ۱۵؍ اگست (ایس او نیوز/پریس ریلیز)  ۷۰؍ ویں یوم آزادی کے موقع پر دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر واقع امام باڑہ روڈ ممبئی۹ کے صدرگیٹ پر پرچم کشائی کے بعد مولانا زین الدین خان قاسمی( صدر جمعیۃ علماء ساؤتھ زون،ممبئی) نے فرمایا کہ اس ملک کی آزادی کے لئے مسلمانوں بطور خاص علماء کرام نے جو قربانیاں دی ہیں اس کی مثال ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں حصہ لینے والے دوسرے مذہب کے لوگ پیش نہیں کرسکے جنگ آزادی کے وقت جو لوگ انگریزوں کی جوتیاں سیدھی کررہے تھے بلکہ مجاہدین آزادی کی جاسوسی کر رہے تھے وہی لوگ آج برسراقتدار ہیں اور دینی مدارس ذمہ داران مدارس کو وندے ماترم پڑھنے کو لازم قرار دے رہے ہیں اورپرچم کشائی کی ویڈیو فلم کے ذریعہ اپنی حب الوطنی کا ثبوت پیش کرنے کو کہہ رہے ہیں ، جبکہ ہمارے دینی مدارس نے بطور خاص علماء دیوبند نے جنگ آزادی کے متوالوں کی ایک فوج کو برسرپیکار کیا تھا۔

مولانا زین الدین خان قاسمی نے کہا کہ ہم کسی سے حب الوطنی کا سر ٹیفکٹ حاصل کر نے کے لئے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی نہیں کرتے بلکہ ان تقاریب کے موقع پر اپنے اکابر اسلاف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیوں کے نتیجہ میں یہ ملک آزاد ہوا۔

مولانا زین الدین خان نے یہ بھی کہا کہ جب مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے،اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے تو مدارس عربیہ کے جان باز علماء کرام اور مجاہدین حریت کو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے ،جنہوں نے ملک کی آزادی کی خاطرقید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور کالا پانی اور مالٹا کی قید و بند اور ہر طرح کی اذیتیں جھیلیں اور جاں نثاری کی ایسی مثالیں پیش کیں جس کی نظیراس ملک میں بسنے والی دوسری قوموں میں نہیں ملتی ۔ آخر میں گلزار احمد اعظمی نے حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی اور اس تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر مفتی عطاء اللہ قاسمی(سکریٹری جمعیۃ علماء ساؤتھ زون،ممبئی )مفتی محمد نعمان قاسمی(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء سی وارڈ ،ساؤتھ زون ،ممبئی )مولانا بر کت اللہ (استاد صفا اسکول ،ممبئی)مفتی انعام الحق قاسمی (نائب سکریٹری جمعیۃ علماء سی وارڈ ،ساؤتھ زون ،ممبئی ) فہیم الدین خان فتحپوری (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء دھاراوی،ممبئی )صاحب دین سر (ٹیچرصفا اسکول ،ممبئی) جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور
حلال فاؤنڈیشن کااسٹاف موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...