سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th March 2019, 12:44 PM | اسپورٹس |

ناگپور، 6؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت درج کرلی۔ہندوستان نے 48.2 اوور میں 250 رن بنانے کے بعد آسٹریلیا کو 49.3 اوور میں 242 رن پر نمٹا کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی اور آسٹریلیا کے خلاف ناگپور میدان پر جیت کا چوکا بھی لگادیا۔ ہندوستان نے اس میدان پر آسٹریلیا کے خلاف اپنے سبھی چاروں میچ جیت لئے۔

قبل ازیں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی (116) رن کی شاندار سنچری کی بدولت ہندستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے سامنے 251 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندستانی ٹیم کی جانب سے کپتان وراٹ نے شاندار اننگز کھیل کر اپنے کیریئر کی 40 ویں ون ڈے سنچری لگائی۔ وراٹ نے 120 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو لڑنے کے قابل اسکور تک پہنچایا۔ وراٹ کے علاوہ وجے شنکر نے 46 رنز بنائے۔ شنکر نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور ہندستان کی اننگز 48.2 اوور میں 250 رن پر سمٹ گئی۔

ہندستانی اننگز کی شروعات خراب رہی اور اس سے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کی شکل میں پہلا جھٹکا لگا۔ روہت میچ کے پہلے اوور کی آخری گیند پر صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہیں پیٹ کمنز نے ایڈم زمپا کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین بھیجا۔ روہت کے بعد دھون بھی زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور 21 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں گلین میکسویل نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل 2019: دلچسپ میچ میں آخری گیند پرچنئی کو شکست دے کرممبئی انڈینس چمپئن

آئی پی ایل 2019 کے فائنل میں دلچسپ میچ میں ممبئی انڈینس نے آخری گیند پرچنئی سپرکنگس کو شکست دے کرخطاب پرقبضہ کرلیا۔ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینس ایک بارپھرچمپئن بن گئی۔ ممبئی انڈینس چوتھی بارچمپئن بنی ہے۔ آئی پی ایل 12 کے فائنل میں ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو ایک رنوں ...

دہلی کیپٹلس کو ہرا کر فائنل میں پہنچی چنئی سپرکنگس ، خطاب کیلئے ممبئی انڈینس سے ہوگا مقابلہ

آئی پی ایل 2019 کے دوسرے کوالیفائر میں دہلی کیپٹلس کو شکست دے کر چنئی سپرکنگس فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اب فائنل میں اس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے 9 وکٹ پر 147 رن بنائے ، جس کو چنئی سپرکنگس نے 19 اوورس میں چار وکٹ کھوکر 151 رن بناکر حاصل ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بچوں کوکھیل میں مکمل کوچنگ فراہم کرکے اُنہیں انٹرنیشنل سطح پر لے جانے 15 اپریل کو ہوگا بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح

بھٹکل میں ہرسال  بھٹکل کی بڑی بڑی ٹیموں کے زیراہتمام  کرکٹ کے عالیشان ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہتے ہیں   اور  میچوں میں بھٹکل کے   کھلاڑیوں کے پرفارمینس اور اُن کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمان خصوصی ہر بار کھلاڑیوں اور آرگنائزرس کی تعریف کرتے ہوئے اس ...