نیوزی لینڈ کو شکست ، ہندوستان نے سیریز جیت لی،روہت ۔ کوہلی ونڈے تاریخ میں چار ڈبل سنچریز بنانے والی پہلی جوڑی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th October 2017, 8:15 AM | اسپورٹس |

کانپور،29/اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کپتان کوہلی اور روہت شرما کی طوفانی تجربوں کی بدولت ہندوستان نے  نیوزی لینڈ کو 6 رنز سے شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ۔ نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھن اور راس ٹیلر نے بہترین کھیل کے ذریعہ اپنی ٹیم کو طاقتور موقف میں پہونچادیا تھا اور ایک مرحلہ پر ان کی ٹیم کو ہندوستان پر سبقت حاصل ہوگئی تھی جب اس کا اسکور پانچ وکٹ کے نقصان سے 300 سے اوپر پہونچ چکا تھا ۔ ہندوستان ماضی میں بھی اپنے گراؤنڈس پر نیوزی لینڈ کے خلاف تمام تین ونڈے انٹرنیشنل سیریز جیت چکا ہے ۔ دو بڑے کھلاڑیوں کوہلی اور روہت نے چار کے منجملہ چار سیریز میں فتح دلانے کیلئے آج کلیدی رول ادا کیا ۔ ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی تاریخ میں روہت شرما اور ویراٹ کوہلی وہ پہلی جوڑی بن گئی ہے جس نے چار مرتبہ ڈبل سنچریز بنائی ہے ۔ انہوں نے آج دوسرے وکٹ کی رفاقت میں 230 رن بناتے ہوئے ہندوستان ٹیم کی جیت کیلئے ایک مستحکم بنیاد بھی رکھا ۔ہندوستانی ٹیم ہمالیائی اسکور بنانے کے باوجود ایک مرحلے پر لڑکھڑاتی نظر آئی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم میزبان باؤلرس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بکثرت رنز بنائے لیکن آخری دس اوورس مہنگے ثابت ہوئے جس میں اس کو 5 وکٹ سے محروم ہونا پڑا اور صرف 85 رنز بن سکے ۔روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی سنچریوں نے کانپور میں آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے فیصلہ کن ونڈے انٹرنیشنل میچ میں ہندوستانی ٹیم کو چھ وکٹ کے نقصان سے 337 رن پر پہونچادیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم کے ٹام لیتھن اور راس ٹیلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کیلئے میزبانوں کی طرف سے مقررہ ہدف کا تعاقب جاری رکھا جس کے نتیجہ میں گرین پارک گراؤنڈ پر جاری یہ مقابلہ انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز ہوگیا جس میں ہندوستان نے اپنے گراؤنڈپر تسلط برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی تو نیوزی لینڈ نے بھی ہند میں پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کے موقع کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کی ۔ اس صورتحال میں شایقین کرکٹ دم بخود بیٹھے یہ سوچتے رہے کہ آیا ولیئمسن کی ٹیم کانپور میں تاریخ بنائے گی یا پھر کوہلی کی ٹیم اپنی بالادستی کی مہر ثبت کرتے ہوئے ایک اور سیریز فتح حاصل کرے گی۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...