انکولہ میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے جنسی جرائم۔ عوام کے لئے شرمندگی کاسبب تو پولیس کے لئے دردِسر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th October 2018, 6:33 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ 8؍اکتوبر (ایس او نیوز)پچھلے کچھ عرصے سے ضلع شمالی کینرا کے انکولہ تعلقہ میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی جرائم کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے ایک طر ف یہاں کے عوام شرمندگی محسوس کررہے ہیں تو دوسری طرف ان معاملات کو درج کرکے مناسب ثبوت جمع کرنا پولیس کے لئے دردسر کا سبب بن گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چار پانچ مہینوں کے اندر نابالغ لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری کے 7معاملات انکولہ پولیس کے پاس درج ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بہت سے معاملات پولیس اسٹیشن تک پہنچے ہی نہیں اور انہیں مقامی سطح پر دبا دیا گیا۔

جو معاملے پولیس کے پاس درج ہوئے ہیں عدالت میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے جہاں یہ وارداتیں ہوئی ہیں وہاں کے گرام پنچایت صدر، پی ڈی او کے علاوہ وہاں کے اسکول سے ملزم اور عصمت دری کا شکار ہونے والے افراد کے تعلق سے ضروری تفصیلات حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس کے لئے پولیس کے پاس اضافی عملہ موجود نہیں ہے۔ بلکہ پہلے ہی سے کم تعداد میں عملہ ہونے کی وجہ سے روزمرّہ کے کام انجام دینے میں ہی پولیس کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب ان بڑھتے ہوئے پوکسو ایکٹ کے معاملات میں ضروری تفصیلات حاصل کرنے کے لئے عملے کو مختص کرنا ایک الگ مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے۔

جنسی ہراسانی اور عصمت دری کے اکثر معاملات میں لڑکیوں کے رشتے دار ہی ملوث پائے گئے ہیں۔ ان میں سے تقریباً تمام ملزمین سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے ہیں۔ ایک اور بات جو یہاں دیکھنے میں آرہی ہے اس میں نابالغ لڑکیوں کے علاوہ شادی شدہ خواتین کے ساتھ بھی جنسی ہراسانی یا ناجائز جنسی تعلقات کے معاملات شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔