ہندوستان میں عدمِ تحمل میں ہورہا ہےاضافہ ، شہریوں کی حفاظت کو بنایا جائے یقینی:امریکہ 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 30th July 2016, 8:19 PM | ملکی خبریں |

واشنگٹن، 30؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )امریکہ نے ہندوستان میں بڑھتے عدم تحمل اور تشددپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ اور مجرموں کو سزا دلانے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرے۔ہندوستان میں بیف کا استعمال کرنے والے لوگوں کے خلاف مبینہ تشدد کے واقعات اور مدھیہ پردیش میں بھینس کا گوشت لے جا رہی ہے دو مسلم خواتین کے ساتھ مار پیٹ کے واقعہ سے جڑے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاکہ سبھی طرح کے عدمِ برداشت سے مقابلہ کرنے اور مذہبی اور اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھنے کی کوشش میں ہم ہندوستانی حکومت اور شہریوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ تشدد اور عدم تحمل کی خبروں سے ہم واقعی فکر مند ہیں، ایسے مسائل کا سامنا کر رہے دنیا بھر کے ممالک کی حکومتوں سے ہم زور دے کر کہتے ہیں وہ مجرموں کو سزا دلوانے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔کربی نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کے متحمل خیالات کو پوراکرنے کے لیے امریکہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیارہے ،کیونکہ ہندوستان اورامریکہ دونوں کے مفادات میں ہے ۔قابل ذکرہے کہ اس ہفتے کی شروعات میں مدھیہ پردیش کے مندسور میں ریلوے اسٹیشن پر گؤرکشا کمیٹی کے کارکنوں نے گائے کا گوشت ہونے کے شبہ میں دو مسلم خواتین کی پولیس کی موجودگی میں پٹائی کردی تھی، حالانکہ متاثرہ خواتین کے پاس جو گوشت تھا، وہ بھینس کا تھا، پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا تھا۔اس سے پہلے گجرات میں بھی اسی قسم کا واقعہ رونما ہوا تھی، جس میں خود ساختہ گؤ رکشاکے کارکنوں نے مردہ گائے کی کھال اتارنے کے معاملے میں دلت نوجوانوں پر حملہ کردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...