معروف کنڑا فلم اداکاروں اور فلم سازوں کے ٹھکانوں پر آئی ٹی چھاپے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th January 2019, 12:26 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،3؍جنوری(ایس او نیوز) ٹیکس چوری کے الزامات میں آج محکمۂ انکم ٹیکس نے آٹھ معروف کنڑا فلمی ہستیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور وہاں سے اثاثوں کے دستاویزات ، نقد رقم ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء وغیرہ برآمد کیں۔ جن اداکاروں اور فلم سازوں کے گھروں پرچھاپے مارے گئے ان میں شیوراج کمار، پنت راجکمار، سدیپ ، یش ، فلم ساز راک لائن وینکٹیش، سی آر منوہر ، وجئے کرنگدور ، جیا انا وغیرہ شامل ہیں۔ ان فلمی ہستیوں کے گھر وں اور دفاتر پر بیک وقت 50 چھاپے مارے گئے، چھاپے مارنے والی ٹیم میں 200 سے زائد افسر اور ان کے ماتحت شامل تھے۔ انکم ٹیکس محکمے کی طرف سے اچانک مارے گئے چھاپوں نے ریاست کے فلمی حلقوں میں تہلکہ مچادیا۔

محکمے نے ان اداکاروں اور فلم سازوں کو نشانہ بنایا ہے جن کا فلم انڈسٹری میں بہت بڑا نام ہے۔ خاص طور پر ڈاکٹر راجکمار کے خاندان کو انکم ٹیکس محکمے کی طرف سے نشانہ بنائے جانے پر فلم انڈسٹری میں شدید غم وغصے کی لہر دیکھی جارہی ہے۔جس وقت ان اداکاروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ان کے گھروں کے باہر پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا۔ بتایا جاتاہے کہ بعض فلم سازو ں اور اداکاروں کے مالی لین دین اور ان کی طرف سے محکمے کو فراہم کردہ تفصیلات میں مبینہ تضاد کی بنیاد پر چھاپوں کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ فلموں کے ناکام ہوجانے کے بعد بھی کئی ہفتوں تک ان فلموں کو ٹھیٹروں میں مسلسل چلانے کی بھی محکمے نے جانچ کرتے ہوئے یہ خدشات ظاہر کئے ہیں اس طریقے سے کالے دھن کو سفید کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس میں اداکاروں اور فلم سازوں کے ملوث ہونے کے خدشات بھی ظاہر کئے جارہے ہیں۔

سداشیونگر میں شیو راجکمار اور پنت راجکمار کے بنگلوں ، مہا لکشمی لے آؤٹ کے ناگپور میں راک لائن وینکٹیش کے گھر ، مانتیا ٹیک پارک کے قریب شیوراج کمار کے گھر ، جے پی نگر میں سدیپ کے گھر اور کتری گپے میں یش کے گھر کے علاوہ ملیشورم میں یش کی بہن کے گھر ، ہوسکیرے ہلی میں دفتر ، ملیشورم میں اداکارہ رادھیکا پنڈت کے گھر سمیت 50مقامو ں پر یہ چھاپے مارے گئے۔ شیوراج کمار کے مبینہ مالی لین دین کے متعلق محکمے کے افسروں نے ان کی بیوی گیتا شیوراجکمار سے پوچھ تاچھ بھی کی۔ بتایاجاتاہے کہ محکمے کے افسر نجی گاڑیوں میں ان اداکاروں اور فلم سازوں کے ٹھکانوں تک پہنچے اور چھاپے کے دوران پولیس کا بندوبست کروالیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...