ریاست میں محکمہئ انکم ٹیکس کے چھاپے جاری، 8 کروڑ نقد ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2016, 1:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔10/دسمبر(ایس او نیوز) محکمہئ انکم ٹیکس نے کالے دھن کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج چترادرگہ اور ہبلی سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور آٹھ کروڑ روپیوں کے نئے نوٹ نقد، کروڑ وں روپیوں کے زیورات اور غیر قانونی املاک برآمد کی۔ چلکیرے میں جنتادل (ایس) لیڈر اور فلم اداکار دوڈنا کے داما ویریندرا عرف پپی کے گھر پر چھاپہ مارکر محکمہئ انکم ٹیکس نے آٹھ کروڑ روپے مالیت کے دو ہزار کے نوٹ برآمد کئے۔آج سویرے مارا گیا چھاپہ دوپہر تک بھی جاری رہا۔ محکمہئ انکم ٹیکس کے دس اعلیٰ افسران ویریندرا کے گھر پر مسلسل تلاشی میں لگے ہوئے تھے۔ چلکیرے کے بلاری روڈ پر حال ہی میں ویریندرا نے اپنا نیا مکان بنوایا تھا، اسی مکان میں نقد رقم اور اثاثوں کے دستاویزات رکھے گئے تھے۔ محکمہ نے ویریندرا کے بھائی تپے سوامی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور وہاں سے بھی نقد رقم کے علاوہ دستاویزات وغیرہ برآمد کئے۔ایک اور چھاپہ ہبلی کے ایک سونے کے تاجر حبیب کی دکان پر مارا گیا،اور یہاں کے زیورات محکمہ نے ضبط کرلئے۔ زیورات کے علاوہ اثاثوں کے دستاویزات وغیرہ بھی برآمد کئے گئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...