کاروار: غیر محسوب رقم ساتھ لے جانے کے معاملے میں کانگریسی لیڈروں کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی شکایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th March 2019, 7:44 PM | ساحلی خبریں |

کاروار9؍مارچ (ایس او نیوز) گزشتہ اسمبلی انتخاب کے پس منظر میں ووٹروں میں تقسیم کرنے کے لئے ایک کار میں غیر محسوب رقم لے جانے کے معاملے میں انکم ٹیکس محکمے کے افسران نے سرسی حلقے سے امیدوار اور موجودہ کانگریس ضلع صدر بھیمنّا نائک اور سابق ایم ایل اے ستیش سائیل کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کے دفتروں میں شکایت درج کروائی ہے۔

معاملہ کیا ہے: آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی شکایت پربھیمنّا نائک کے خلاف سرسی کے اسسٹنٹ کمشنر ایشور اوُلّا گڈّی اور ستیش سائیل کے خلاف کاروار کے اسسٹنٹ کمشنر ابھیجین نے معاملہ درج کر لیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ مئی 2018میں اسمبلی الیکشن کے دوران بھیمنّا نائک کے نام پر رجسٹرڈ ایک کار میں غیر محسوب رقم لے کر بنگلورو سے ساگر کی طرف آتے وقت بنگلورو نیلمنگلا کے قریب انکم ٹیکس افسران نے چھاپہ مار کر تلاشی لی تھی اور رقم ضبط کرلی گئی تھی۔

کار میں موجود شخص کابیان: انکم ٹیکس افسران نے بھیمنّا نائک کی جس کار کی تلاشی لی تھی اس کا نمبر KA-15 M 9374تھا اور اس میں 1کروڑ22لاکھ74ہزار روپے پائے گئے تھے۔ بتایاجاتا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران کار میں موجود شخص نے اس رقم کا تعلق بھیمنا نائک او رستیش سائیل سے ہونے کی بات کہی تھی۔اسی معاملے میں اب دونوں کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس نے شکایت درج کی ہے۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس کے افسران نے انکولہ کے آورسا میں موجود ستیش سائیل کے ایک شناسا منگل داس کامت کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا، مگرمعلوم ہوا ہے کہ وہاں سے کوئی ثبوت ان کے ہاتھ نہیں لگا ہے۔

اتنی تاخیر کیوں؟!: اس معاملے پر نظر رکھنے والے سوال کررہے ہیں کہ آخر اسمبلی انتخاب ختم ہونے کے بعد اتنی تاخیر سے اس معاملے میں شکایت کیوں درج کی جارہی ہے۔ عوام کا خیال ہے کہ اگر بروقت معاملہ درج کیا جاتا تو اس کی حقیقت پوری طرح واضح ہوگئی ہوتی۔سیاسی حلقوں میں یہ افواہ گرم ہے کہ اسمبلی الیکشن کے دس مہینوں بعد معاملہ درج کروانے کا مقصد پارلیمانی امیدواروں کی فہرست میں شامل بھیمنّا نائک اور ستیش سائیل کے نام پر سوالیہ نشان لگانا اور انہیں جھٹکا دیناہوسکتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...