جی ایس ہیگڈے اجیّبل ایوارڈ حاصل کرنے پر بھٹکل جرنلسٹ اسوسی ایشن نے کی عنایت اللہ گوائی کی تہنیت

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2018, 3:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18/جولائی (ایس او نیوز)  حال ہی میں گوکرن میں منعقدہ یوم صحافت کے موقع پر ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی کو  اُترکنڑا ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے  جی ایس  ہیگڈے اجیبّل ایوارڈ نوازنے پر  نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے بھی ان کی تہنیت کی گئی اور شال پوشی کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عنایت اللہ گوائی نے کہا کہ بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے   ہی ان کا نام اس ایوارڈ کے لئے  پیش کیا گیا تھا، جس پر وہ اسوسی ایشن  کے نہایت ممنون و مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اعزاز کے وہ اکیلے حق دار نہیں ہیں بلکہ ساحل آن لائن کی پوری ٹیم  حق دار ہے، جنہوں نے ہر قدم پر اور ہر معاملے میں تعائون کیا ہے۔

اس موقع پر بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ، نائب صدر محمد رضا مانوی،  سکریٹری بھاسکر نائک،  خزانچی موہن نائک، ممبرس محمد فیاض مُلا، نثار احمد، رضوان گنگائولی،  پرسنا بھٹ، اُودے نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...