گلبرگہ میں پولیس کمشنرئیٹ دفتر کے قیام کا دیرینہ خواب شرمندہ ء تعبیر،دفتر کے لئے درکار اسٹاف کا ترجیحی بنیادوں پر تقرر کیا جائے گا: وزیر داخلہ ایم بی پاٹل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2019, 12:18 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ25؍فروری(ایس او نیوز)  پولیس کمشنرئیٹ گلبرگہ کے لئے عنقریب کمشنر اور ڈپٹی کمشنروں کے تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔یہ اعلان وزیر داخلہ کرناٹک مسٹر ایم بی پاٹل نے ہفتہ کے دن قدیم انسپیکٹر جنرل کی عمارت میں پولیس کمشنرئیٹ ، گلبرگہ کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد رنگ مندر گلبرگہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

وزیر موصوف نے کہا کہ گلبرگہ پولیس کمشنرئیٹ کے لئے مطلوبہ اسٹاف کا ترجیحی بنیادوں پر تقرر کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جرائم کی شرح کو کم سے کم تر کرنے کو ترجیح دی جائے گی ۔ پولیس نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔سائیبر جرائم کی روک تھام کے لئے گلبرگہ کمشنرئیٹ میں سائیبر سیکیوڑیٹی سیل قائم کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ ایم بی پاٹل نے جب اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سابق مرکزی وزیر داخلہ ایل کے اڈوانی نے علاقہ حیدر آباد کرناٹک کی پس ماندگی کے خاتمہ کے لئے اسے خصوصی موقف عطا کرنے کی تجویز کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن بعد میں کانگریسی قائد ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے اپنی جہد مسلسل اور موثر نمائیندگی کے سبب علاقہ حید ر آباد کرناٹک کو خصوصی مراعات دلانے کے لئے اس علاقہ کے حق میں دستور ہند کی مراعاتی دفعہ 371J کو پورلیمینٹ میں منظور کروایا۔ مسٹر پاٹل کے اس بیان پر بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر بی جی پاٹل بھڑک اٹھے اور انھوں نے کہاکہاس طرح کی بات کرنے کا کیا یہ موقع ہے تو جواب میں وزیر موصوف نے معافی مانگ لی۔ 

اس موقع پر ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر پریانک کھرگے نے وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ نئے کمشنرئیٹ کے دفتر میں سائیبر سیکیوریٹی سیل ،سائیبر اینڈ ڈجیٹل فارینسک ٹریننگ سیل جلد از جلد قائم کئے جائیں۔ انھوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ وزیر داخلہ ایم بی پاٹل محکمہ داخلہ میں زیادہ سے زیادہ اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ 

رکن اسمبلی گلبرگہ شمال محترمہ کنیز فاطمہ قمر الالسلام ، رکن اسمبلی گلبرگہ جنوب دتاتریہ پاٹل ریوور، ارکان اسمبلی راج کمار پاٹل تیلکور، بسوراج متی مڑو، ایم وائی پاٹل ، ایم ایل سی بی جی پاٹل مئیر مل اماں والکیری، ضلع پنایت کی نائب صدر شوبھا سرسگی، شمال مشرقی رینج کے انسپیکٹر جنرل آف پولیس منیش کربھیکر، ڈی آئی جی ٹریننگ پدم کمار گرگ، ڈپٹی کمشنر آر وینکٹیش کمار، تبادلہ پر جانے والے سپرینٹینڈینٹ آف پولیس این ششی کمار اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...