حج کیمپ 2018ء کا افتتاح، یکم اگست سے حج پروازوں کا آغاز عازمین حج و رشتہ داروں کے لئے حج کیمپ میں بہتر انتظامات۔ منگلورو حج گھر کے لئے اراضی جلد حاصل کرلی جائے گی:ضمیراحمد خان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st August 2018, 11:39 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورویکم  اگست (ایس او نیوز) امسال حج بیت اللہ کے لئے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ یکم اگست کی اولین ساعتوں سے شہر کی مضافات میں واقع کرناٹک حج بھون سے شروع ہوجائے گا۔حج بھون اور عارضی حج ٹرمنل میں عازمین حج کو روانہ کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔

اس سلسلہ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے حج، اوقاف ، اقلیتی امور و غذا وشہری رسدات بی زیڈ ضمیراحمد خان نے کہا کہ تمام عازمین حج کے لئے اس مرتبہ کھانے کا انتظام ریاستی حج کمیٹی چیرمین وسینئر رکن اسمبلی الحاج آر روشن بیگ نے اپنے ذمہ لیا ہے ۔انہوں نے اپنے صرف خاص سے عازمین کے لئے کھانے کے انتظام کی ذمہ داری لی ہے ۔ جبکہ حج کیمپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عازمین حج کو وداع کرنے آئے تمام رشتہ داروں،رضاکاروں اور عوام کے لئے تینوں وقت کھانے کا انتظام وزیر موصوف نے اپنے صرفہ خاص سے کیا ہے جو آج ہی سے شروع ہو کر کیمپ کے اختتام تک جاری رہے گا۔ ہر دن 10ہزار افراد کے کھانے کاانتظام کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ عازمین کے رشتہ داروں کے لئے کھانا کھلانے کی ذمہ داری انہوں نے مسجد سلطان شاہ کے ذمہ داروں کے سپرد کی ہے ۔وزیر موصوف نے بتایا کہ 31جولائی کی شام 7بجے حج بھون کے احاطے میں ریاستی وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی حج پروازوں کے آغاز اور کیمپ کا افتتاح کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں ریاستی مخلوط حکومت کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیرمین و سابق وزیراعلیٰ سدارامیا، نائب وزیراعلیٰ و وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ان کے علاوہ سینئر کانگریس قائد و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان ، مرکزی وزراء ، ڈی وی سدانند گوڈا، ایچ این اننت کمار، ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات و ہاؤزنگ یو ٹی قادر، سابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا، سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف، راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر سید ناصر حسین، رکن کونسل و سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم، پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دنیش گنڈو راؤ، مےئر سمپت راج،لجس لیٹیو کونسل کے اپوزیشن لیڈر کوٹا سرینواسا پجاری، مرکزی حج کمیٹی چیرمین چودھری محبوب علی قیصر مہمانان اعزازی کے طور پر شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیراحمد خان رشادی، الہاشمی ٹرسٹ وجئے پور کے صدر مولانا سید محمد تنویر ہاشمی، جمعےۃ علمائے کرناٹک کے صدر مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی، مولانا محمد لطف اللہ رشادی نقش بندی خطیب مسجد قادریہ ،مولانا محمد حنیف افسر عزیزی خطیب وامام مسجد بیوپاریاں، مولانا محمد مقصود عمران رشادی خطیب وامام سٹی جامع مسجد، مولانا زین العابدین رشادی مظاہری، مہتمم دارالعلوم شاہ ولی اللہ، مولانا محمد شاکر اللہ رشادی خطیب وامام مسجد عیدگاہ بلال بنرگٹہ روڈ اپنے دعائیہ کلمات پیش کریں گے ۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ تمام اراکین اسمبلی و کونسل ، عمائدین ،قائدین مختلف اداروں کے عہدیدار ، کارپوریٹرس، مختلف بورڈس وکارپوریشنوں کے چیرمین افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب کی صدارت مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج ، قانون و انصاف پارلیمانی امور کرشنا بائرے گوڈا کریں گے ۔جبکہ ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین آر روشن بیگ کی نگرانی حاصل رہے گی۔ضمیراحمد خان نے بتایا کہ منگلور میں حج گھر کے لئے ہوائی اڈہ کے قریب جس زمین کی نشاندہی کی گئی تھی وہ حج ہاؤز کے لئے مناسب نہیں ہے ۔ اس کی بجائے شہر کے قلب میں کثیر مسلم آبادی والے علاقے میں ایک ایکڑ زمین کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی قیمت 10کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے ۔بات چیت کے بعد ممکن ہے کہ زمین کا سودا7کروڑ میں ہوجائے تو اس زمین پر عالیشان حج گھر کے ساتھ شادی محل اور کثیر المقاصد ہال تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حج کے دنوں میں یہ عمارت سال میں صرف5دن استعمال ہوگی بقیہ ایام میں اس کو دیگر مقاصد کے لئے مسلسل استعمال کیا جائے گا۔گلبرگہ حج ہاؤز سے متعلق ضمیراحمد خان نے بتایا کہ اس کا تعمیری کام شروع ہوچکا ہے ، اس کو جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ حج گھر سے قریب سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف کی زمین پر عارضی طور پر حج کیمپ کے دوران اسٹالس لگائے جاتے ہیں ۔اس زمین کا کرایہ وصول کیاجاتا ہے ۔ کرایہ کی رقم جعفر شریف نے خود حاصل کرنے کی بجائے ریاستی حج کمیٹی کے حوالے کی ہے ۔ جعفر شریف کے اس اقدام پر انہوں نے ان کا شکریہ اداکیا۔

وینوگوپال کے حلقہ کے لئے تعاون: ضمیراحمد خان نے بتایا کہ کیرلاکے آڈاپوزا ضلع الپی میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے جو تباہی ہوئی ہے یہاں راحت کاری کے لئے ریاست میں کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کے نگران کار کے سی وینوگوپال نے ان سے تعاون کی گزارش کی تھی۔ جس پر انہوں نے اپنے صرفہ خاص سے 50ہزار کلو چاول، 10ہزار کلو شکر،50ہزار افراد کے استعمال کے لئے سامبر پاؤڈر الپی کے لئے روانہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مزید تعاون کی گزارش پر اتنی ہی مقدار میں مذکورہ اشیاء آج دوبارہ روانہ کی گئی ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔