لاء اینڈآرڈرپراٹھتے سوالات کے درمیان یوگی نے بڑے پیمانے پر کی انتظامی تبدیلی، 222افسران کاتبادلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th May 2017, 6:45 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ 28مئی(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) اترپردیش میں ایک بارپھرپیمانہ پرانتظامی ردوبدل کیاگیاہے۔یوپی میں اتوار کو ایک ساتھ 222پی سی ایس افسروں کاتبادلہ کیاگیاہے۔ساتھ ہی کافی وقت سے ایک ہی ضلع میں تعینات ضلع افسران کاتبادلہ بھی کیاگیاہے۔یوگی حکومت نے ترقی اتھارٹیوں میں نئے سیکرٹریوں کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔یوپی حکومت نے ہفتہ کو بھی 4آئی پی ایس افسروں کے تبادلے کئے تھے۔اس کے پہلے 25مئی کوبھی ایک ساتھ 174افسران کاتبادلہ کیاگیا۔گزشتہ 19مئی کوبھی 74آئی اے ایس افسران کے تبادلے کئے گئے تھے۔جس میں ششی پرکاش گوئل کووزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیباشیش پڈا کو چیف سکریٹری (ہوم)کے عہدے سے ہٹا دیاگیا تھا۔لاء اینڈآرڈر پراٹھتے سوالات کے درمیان یوگی حکومت مسلسل انتظامی ردوبدل میں مصروف ہے۔حکام کا تبادلہ اور نئی تقرریوں کو اس اسی سمت میں اٹھایا گیا قدم سمجھا جا رہاہے۔یوپی میں نئی پولیسنگ نظام کے تحت گزشتہ دنوں آئی پی ایس افسر بسوجت چتیرج مہاپاتراکووارانسی زون میں اے ڈی جی کے عہدے پر تعینات کیاگیاہے۔اسی طرح آنندکمارکواے ڈی جی میرٹھ زون بنایاگیاہے۔آئی جی میرٹھ کے عہدے سے ہٹائے گئے اجے آنندکواے ڈی جی آگرہ زون بنایاگیاہے۔بریلی زون میں اے ڈی جی برجراج مینا کوتعینات کیاگیاہے۔ٹھیک اسی طرح سے ابی کمار پرسادکواے ڈی جی لکھنؤ زون بنایاگیاہے۔آئی جی وارانسی زون این رویندرکو آئی جی فائرسروس بنایاگیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...