حیدرآباد ٹیسٹ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سےہرادیا ، سیریز پر بھی کیا قبضہ

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 14th October 2018, 8:20 PM | اسپورٹس |

حیدراباد 14 اکتوبر ﴿ایس او نیوز﴾ حیدرآباد میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا ہے اوراس جیت کے ساتھ ہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام بھی کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے جیت کیلئے ہندوستان کو 72 رنوں کا ہدف دیا ، جس کو ٹیم انڈیا نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر ہی 16.1 اوورس میں حاصل کرلیا ۔ چوتھی اننگز میں پرتھوی شا اور کے ایل راہل نے 33 ، 33 رن بنائے۔

خیال رہے کہ ویسٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا ور اس نے اپنی اپہلی اننگز میں 311 رن بنائے تھے ، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں 367 رن بناکر 56 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 127رن بناکر آوٹ ہوگئی اور اس طرح ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے صرف 72 رنوں کا ہدف ملا ، جس کو راہل اور پرتھوی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے حاصل کرلیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ امین سیف اللہ "بی پی ایل" کرکٹ ٹورنامنٹ میں این جی ٹی بلٹز کی شاندار کامیابی

 امین سیف اللہ بھٹکل پریمئر لیگ(بی پی ایل)  2019 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے فائنل میں این جی ٹی بلٹز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  الکریمی چیمپئن کوشکست دے کر بی پی ایل چیمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ این جی ٹی ٹیم  مسلسل آٹھ سالوں سے بی پی ایل ٹورنامنٹ  میں حصہ لے رہی تھی، ...

بچوں کوکھیل میں مکمل کوچنگ فراہم کرکے اُنہیں انٹرنیشنل سطح پر لے جانے 15 اپریل کو ہوگا بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح

بھٹکل میں ہرسال  بھٹکل کی بڑی بڑی ٹیموں کے زیراہتمام  کرکٹ کے عالیشان ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہتے ہیں   اور  میچوں میں بھٹکل کے   کھلاڑیوں کے پرفارمینس اور اُن کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمان خصوصی ہر بار کھلاڑیوں اور آرگنائزرس کی تعریف کرتے ہوئے اس ...

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے والی بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی، پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کے زیرسرپرستی  14اور16سالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپریل کےمہینے میں ہبلی  میں کھیلا جائے گا جس میں اکیڈمی کی ٹیم شریک ہونےکی  اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے ...

سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت ...

لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔