اسپتالوں میں غریبوں کے علاج کیلئے یکساں نظام، جسٹس وکرم جیت سین کی رپورٹ قطعی مراحل میں، قانون میں ترمیم جلد

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 29th April 2017, 12:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:28/اپریل(ایس او نیوز) ریاست کے سرکاری اور نجی سمیت تمام اسپتالوں میں غریب مریضوں کے مناسب شرحوں پر علاج کیلئے ریاستی حکومت 2007کے قانون میں ترمیم لانے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔اس سلسلے میں سابق چیف جسٹس وکرم جیت سین کی قیادت میں تشکیل شدہ کمیٹی نے مجوزہ ترمیم کے متعلق اپنی سفارشات پر مشتمل رپورٹ کو قطعیت دے دی ہے۔اس رپورٹ کی بنیاد پر حکومت نے جون کے دوران ہونے والے لیجسلیچر اجلاس کے دوران ترمیمی بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج اس ترمیم کے متعلق وکاس سودھا میں جسٹس وکرم جیت سین کی قیادت میں تشکیل شدہ کمیٹی کا قطعی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس وکرم جیت سین نے وزیر صحت کے آر رمیش کمار کی موجودگی میں بتایا کہ تمام اسپتالوں پر اس قانون کے ذریعہ یہ لازمی کیا جائے گا کہ غریبوں کا علاج اتنی شرحوں میں کریں جسے وہ برداشت کرسکیں، علاج کیلئے جو بھی رقم وصول کی جائے گی اس میں پوری شفافیت برتنا لازمی ہوگا۔اس سلسلے میں کمیٹی نے تمام زاویوں سے جائزہ لے کر حکومت کو سفارشات پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاج کے اعتبار سے امیر اور غریب میں کسی طرح کا امتیاز نہ رہے، اسی مقصد کیلئے یہ رپورٹ ترتیب دی گئی ہے۔ موجودہ قانون جو 2007 میں منظور کیاگیا ہے، کمیٹی نے اس میں جامع ترمیمات کی سفارش کی ہے۔ ان سفارشات کے مطابق اسپتالوں میں سہولتوں میں یکسانیت لانے کی ضرورت ہے، اور ساتھ ہی علاج کیلئے جو فیس وصول کی جاتی ہے اس میں بھی یکسانیت کے ساتھ یہ یقینی بنایا جائے کہ معیار بھی مساوی ہو۔ اس موقع پر رمیش کمار نے کہاکہ اس قانون میں ترمیم لانے کے بنیادی مقصد کو ذہن میں رکھ کر حکومت نے جسٹس سین کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی۔ انہوں نے جو رپورٹ تیار کی ہے اسی کی بنیاد پر قانون پاس کیاجائے گا۔بہت جلد اس رپورٹ کوکابینہ میں پیش کرکے اس پر منظوری حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس سین کی طرف سے شعبہئ عدلیہ میں جو بہترین خدمات انجام دی گئی ہیں اور طبی امور سے جڑے کیسوں میں جس مہارت سے انہوں نے فیصلے سنائے ہیں ان کی اسی مہارت کی بنیاد پر حکومت نے انہیں اسپتالوں کی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا، انہوں نے اپنی رپورٹ میں یہ یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ اسپتال پہنچنے والے ہر مریض کو معیاری علاج ملے اور اس سے جو رقم لی جاتی ہے اس میں شفافیت رہے۔اس موقع پر محکمہئ کی پرنسپل سکریٹری شالنی رجنیش اور دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...