جنوبی کینرا کے ساحلی علاقے سمندری طوفان ’تتلی‘ کی لپیٹ میں ۔اونچی اور تیز لہروں سے سمندری پانی گھروں میں گھس آیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th October 2018, 5:36 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو11؍اکتوبر (ایس او نیوز) خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے ساتھ اٹھنے والے سمندری طوفان ’تتلی ‘کی وجہ سے تیز اور اونچی لہروں نے ساحلی علاقے میں بسنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ فی الحال اوچیلا، سومیشور اور الال کے ساحلی علاقے میں سمندری پانی گھروں میں گھسنے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان نے اپنا رخ اوڈیشہ اور آندھرا پردیش کی طرف موڑ دیا ہے جہاں عوام کو چوکنا کرددیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ساحلی علاقے میں ماہی گیروں کو مچھلی کے شکار پر نکلنے سے منع کردیا گیا ہے کیونکہ سمند ر کے بیچ موسم بہت ہی زیا دہ خراب ہوگیا ہے۔جنوبی کینرا کے ساحلی علاقوں میں اس سے پہلے بھی طوفان کی وجہ سے جس طرح کے پریشان کن حالات پیدا ہوئے تھے کچھ ایسے ہی خوف کے آثار بدھ کے دن اٹھنے والی تیز لہروں کو دیکھ کر لوگوں کے دلوں میں جاگ اٹھے تھے۔محکمہ موسمیات نے پانمبور ساحل پر خصوصی احتیاط اور چوکسی برتنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اس کے علاوہ ساحلی علاقے میں بھاری برسات ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔