خاتون سے مبینہ اجتماعی آبروریزی اور تیزاب پھینکے جانے کے معاملے میں 2 سپاہی معطل

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th August 2016, 4:49 PM | ملکی خبریں |

کانپور، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طورپر عصمت دری کرنے اور اس کے چہرے کو تیزاب سے جلانے کے معاملے میں علاج فراہم کرانے میں لاپرواہی برتنے پر کانپور پولیس کے ایس ایس پی نے آج کلکٹر گنج پولیس اسٹیشن کے دو سپاہیوں کو معطل کر دیا۔حالانکہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔متاثرہ خاتون کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔غور طلب ہے کہ کانپور ریلوے اسٹیشن کے قریب جھگی جھونپڑیوں میں تین لوگوں نے کل الہ آباد کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی تھی ۔اس کے بعد اس خاتون کے چہرے پر تیزاب ڈال کر اسے ریلوے کی پٹریوں کے کنارے پھینک دیا تھا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون کو اسپتا ل میں بھرتی کرا دیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، اس کی ایک آنکھ کافی زخمی ہے۔خاتون چونکہ زخمی ہونے کی وجہ سے بول نہیں پا رہی ہے اس لیے پہلے اس نے اشاروں میں بتایا کہ وہ ٹرین سے الہ آباد سے کانپور آ رہی تھی تبھی اس کے ساتھ یہ وحشیانہ عمل ہوا۔تاہم بعد میں اس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب جھگی میں رہنے کے دوران اپنے ساتھ عصمت دری کئے جانے کی بات کہی۔کانپور کے ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے بتایا کہ اس خاتون کے ساتھ عصمت دری ہوئی ہے یا عصمت دری کی کوشش کی گئی تھی ، اس بات کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکے گی۔ابھی خاتون کا چہرہ بری طرح جھلسا ہوا ہے اس لیے پہلے اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کو علاج کے لیے اسپتا ل پہنچانے میں تاخیر اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں کلکٹرگنج پولیس اسٹیشن کے دو سپاہی مہندر یادو اور سشیل کمار کو آج معطل کر دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...