چنا سوامی اسٹیڈیم کے نزدیک بم دھماکہ کیس میں تین ملزمین کو سات سات سال قید کی سزا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th July 2018, 10:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:09/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم کے نزدیک ہوئے بم دھماکہ کے کیس میں تین ملزموں کو آج عدالت نے سزا سنادی ہے۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے گوہر عزیز خمینی، کمل حسن، اور محمد کفیل اخترکوسات سات سال کی سزا سنائی ہے۔ ملزمین کی جانب سے جرم کا اقرار کئے جانے کے بعد جسٹس سِدلنگا پربھو نے آج یہ سزا سنائی۔خیال رہے کہ 2010میں بنگلورو کے کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب پیش آئے دہشت گردانہ واقعہ میں یاسین بھٹکل سمیت 13ملزمین کے نام درج ہیں۔ ان 13 ملزمین میں سے تین ملزمین نے حال ہی میں اپنے جرم کا اقرار کیاتھا۔ ملزمین نے کہاکہ تھا کہ انہوں نے دھماکہ کی سازش میں تعاون کیاتھا۔ یہ تینوں لوگ اب تک جیل میں 6 سال کی سزاکاٹ چکے ہیں، اب مزیدایک سال انہیں جیل میں گزارنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔