ناقص تعمیر کے باوجود کینسر انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح طبی اور صحت کی خدمات سے کھلواڑ: یوگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2017, 12:38 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 22 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دارالحکومت میں کینسر انسٹی ٹیوٹ کی ادھوری تعمیر کے باوجود افتتاح پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طبی اور صحت کی خدمات کے ساتھ کھلواڑ ہے۔یوگی نے یہاں طبی تعلیم محکمہ کے ایک پروگرام میں کل دیر رات کہا کہ لکھنؤ کے چک گنجریا میں واقع کینسر انسٹی ٹیوٹ کی آدھی ادھوری تعمیر کے باوجود افتتاح کر دیا گیا۔ کینسر جیسی سنگین بیماری کے علاج کے لئے بغیر پوری تیاری اور بندوبست کے افتتاح کرنا صحت اور طبی خدمات کے ساتھ کھلواڑ جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے فراہم کی جا رہی خدمات تفتیش کا موضوع ہے۔ انہوں نے سرکاری میڈیکل کالجوں اور اداروں کو کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی لکھنؤ اور اتر پردیش انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی، سیفئی، اٹاوہ سے وابسطہ کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

ریاست میں ڈاکٹروں اور طبی اساتذہ کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ بہتر صحت کی سہولیات کے لئے اس کمی کو ہر حال میں پورا کرنا ضروری، اس کمی کو دور کرنے کے لئے کام کی منصوبہ بندی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے تشویش کا موضوع ہے کہ دیہی اور دور دراز کے علاقوں اور چھوٹے قصبوں میں قابل ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ ڈاکٹروں کی توجہ شہروں اورسہولیات کی طرف رہتی ہے، جن سے انہیں نجات پانا ہوگا، انہیں یہ سوچنا چاہئے کہ جس سماج اور ملک نے انہیں ڈاکٹر بنانے میں مدد کی ہے، وہ اس سماج کو کیا دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹروں کو دو یا تین سال دیہی یا دور دراز کے علاقوں میں خدمات فراہم کئے جانے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...