لوک پال سلیکشن کمیٹی میں معروف قانون داں کے انتخاب کا عمل جاری ، مرکزنے عدلیہ کومطلع کیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2018, 12:37 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 17اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکز نے آج سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ لوک پال کی تقرری کے لئے سلیکشن کمیٹی میں شفاف طریقہ کار سے اس کو پر کرنے کا عمل جاری ہے ۔ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والے بنچ کو مطلع کیا کہ پینل میں ایک معروف قانون داں کا انتخابی عمل جاری ہے ۔ بنچ نے کہا کہ اس کے اس مرحلے میں کوئی حکم منتقل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی ہے۔ بنچ نے امید ظاہر کی کہ لوک پال کو نافذکرنے کا عمل جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔ بنچ نے کیس پر سماعت کی اگلی تاریخ 15 مئی طے کی ہے۔ پہلے سینئر وکیل پی پی راؤ کو کمیٹی میں معروف قانون داں کے عہدے پر تقرری دی گئی تھی لیکن گزشتہ سال ان کے انتقال کے بعد سے یہ عہدہ خالی پڑا ہے۔ بنچ غیر سرکاری تنظیم کامن کاج کی جانب دائر توہین درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔ تنظیم نے کہا تھا کہ عدالت کے گزشتہ سال 27 اپریل کے حکم کے باوجود لوک پال کی تقرری نہیں کی جا رہی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے گزشتہ سال کے فیصلے میں کہا تھا کہ مجوزہ ترامیم کو پارلیمنٹ سے منظوری ملنے تک لوک پال ایکٹ کے عدم نفاذ کے پس پردہ کوئی دلیل نہیں ہے۔ ان قراردادوں میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...