ولی بستوی کے اعزاز میں تنظیم ابناء مدارس کی جانب سے شعری و ادبی نشست کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 12th October 2018, 9:44 PM | ملکی خبریں |

دیوبند 12 اکتوبر﴿ایس او نیوز﴾  تنظیم ابناء مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے شاعر فطرت مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی کی شعری و ادبی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ شب دیوبند اسلامک اکیڈمی میں مجلس شعر و سخن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے کئی نامور شعراء اور ادباء کے علاوہ کبار علماء نے شرکت کی 

تفصیلات کے مطابق تقریباً 200 ادبی و شعری کتابوں کے مصنف اور اسلامی شاعری کی تجدید کرنے والے ہر دل عزیز شاعر و خطیب جناب ولی اللہ ولی قاسمی بستوی استاذ مظاہر العلوم وقف سہارنپور کے اعزاز میں گزشتہ کل دیوبند اسلامک اکیڈمی میں مجلس شعر و سخن کا انعقاد کیا گیا جس میں ولی بستوی،اعجاز ظفر لکھنوی،عبید پرتاپگڑھی کے علاوہ ملک کے کئی نامور شعراء نے اپنا کلام سنایا 

مجلس کا آغاز قاری ناصر الدین کی تلاوت اور عبید اللہ پرتاپگڑھی کی نعت سے ہوا 

اس موقعہ پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مولانا سبحان اللہ قاسمی صدر تنظیم فضلائے مدارس ممبئی نے کہا کہ تنظیم ابناء مدارس نے اپنے رفاہی و فلاحی خدمات کے ذریعہ ملک بھر میں اپنی نئی شناخت قائم کی ہے شعر و ادب کے میدان میں تنظیم کی یہ پیش رفت اور ولی بستوی جیسے عظیم شاعر کے اعزاز میں اس طرح کے محفل کا انعقاد نا صرف تنظیم کی فعالیت کا ثبوت ہے بلکہ ہم سبھوں کے لئے فخر کا موقع ہے

اظہار تشکر پیش  کرتے ہوئے تنظیم ابناء مدارس ٹرسٹ کے چیئرمین مہدی حسن عینی قاسمی نے بتایا کہ آج تنظیم نے اس جانب پہلا قدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سماجی و رفاہی، تعلیمی و ادبی اور شعری و صحافتی میدان میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے شخصیات کو تنظیم اعزاز سے نوازے گی 

اسی سلسلہ کی یہ پہلی کڑی ہے جس میں شعر و ادب کے میدان میں عالمگیر خدمات انجام دینے کی بنیاد پر مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی،سماجی و تعلیمی خدمات کے لئے مولانا سبحان اللہ قاسمی،تعلیمی و رفاہی خدمات کے لئے مولانا قاری ناصر الدین قاسمی،نظامت اور خطابت کے لئے مولانا محمود بستوی نیز انگریزی و ہندی ادب کے میدان میں نمایاں خدمات کے لئے شمیم خان غازی کو تنظیم ابناء مدارس کی جانب سے آج اعزاز اور سند خصوصی سے نوازا گیا ہے تنظیم آگے بھی اس طرح کی محفلوں کا انعقاد کرتی رہے گی ۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے مفتی انوار خان قاسمی بستوی نے ولی اللہ ولی بستوی کو شعری معجزہ قرار دیتے ہوئے ابناء مدارس کی اس کاوش کو بہترین پیش رفت بتایا انہوں نے اسلامی شاعری کے عہد پر گرانقدر تاثرات بیان کرتے ہوئے ولی بستوی کو علامہ اقبال کے طرز کا شاعر بتایا اس موقعہ مولانا توقیر غازی،مولانا سید محمد،مفتی یاسر قاسمی،مولانا اختر قاسمی مولانا محمود وحیدی وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا 

پروگرام کی نظامت  کے فرائض مولانا محمود بستوی نے انجام دئیے مجلس کو کامیاب بنانے والوں میں اعجاز قاسمی،طارق قاسمی،ابوبکر قاسمی،عبد الرحمان قاسمی وغیرہ کا نام قابل ذکر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...