میراآخری الیکشن، پرکاش سنگھ بادل کو گھر میں ہراؤں گا;امریندر سنگھ نے کجریوال کودیالانبی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2017, 10:20 PM | ملکی خبریں |

پٹیالہ، 17جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب ریاستی کانگریس صدر کیپٹن امرندر سنگھ نے منگل کو پٹیالہ شہری نشست سے کاغذات نامزدگی داخل کیا۔امریندرسنگھ دوسیٹوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں،وہ لانبی نشست سے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے خلاف میدان میں ہیں۔امریندرنے کہاکہ وہ پٹیالہ شہری اور لانبی دونوں اسمبلی حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے پٹیالہ سے اپنے سیاسی سفرکاآغازکیا تھا اور اس سفر کو وہیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔امریندر نے لانبی کو اپنی کرم بھومی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وہاں بادل خاندان کو اس کی بربریت اور ظلم کے لئے سبق سکھائیں گے جو انہوں نے گزشتہ 10سال میں پنجاب کے لوگوں پر کئے ہیں۔پریس کانفرنس میں امرندر نے بی جے پی-اکالی دل پر جم کر حملہ بولا۔اکالی دل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امرندر نے کہا کہ ہمارے یہاں ایک خاندان کو ایک نشست دی گئی ہے، لیکن وہاں تو پورا خاندان لڑ رہا ہے۔امرندر نے کہاکہ یہ میرا آخری الیکشن ہے،لانبی میں میں پرکاش سنگھ بادل کو چیلنج دے رہا ہوں،میں ان (بادل خاندان)کو سبق سکھانا چاہتا ہوں جنہوں نے پنجاب کو لوٹا ہے۔امرندر نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اس الزام پر سخت تنقید کی کہ وہ پرکاش سنگھ بادل کو جتانے میں مدد کرنے کے لئے لانبی سے لڑ رہے ہیں۔امرندر نے کجریوال کو چیلنج کیا کہ وہ لانبی سے الیکشن لڑ کر دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ کجریوال کو اپنی پوزیشن معلوم پڑ جائے گی کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔انہوں نے کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کو مسترد کیا اور کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار پر فیصلہ کریں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...