کسی بھی عسکری مقابلے میں اسرائیل کو شکست دینے پر قادر ہیں: مصری صدر

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 12th October 2018, 9:25 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ12اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز ) مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی نے باور کرایا ہے کہ جنگ استنزاف اور اکتوبر 1973کی جنگ میں ہونے والے اسرائیل کے بھاری نقصانات نے اْسے مصر کے ساتھ امن قبول کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔انہوں نے یہ بات اکتوبر کی جنگ کی یاد کے سلسلے میں جمعرات کے روز مصری فوج کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے ایک علمی سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔ سیسی نے باور کرایا کہ مصری فوج ہر بار مقابلہ ہونے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف اپنی کامیابی دْہرانے کی قدرت رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے مصر کے ساتھ مقابلے کی قیمت ہزاروں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی صورت میں چکائی۔ آخر کار اس نے تزویراتی فیصلے کے طور پر امن کے آپشن کو قبول کیا تا کہ مصری فوج کے ساتھ مزید کسی مڈبھیڑ اور جانی نقصانات سے بچا جا سکے۔سیسی کے مطابق مصری فوج نے اکتوبر کی جنگ اپنی سرزمین اور اس کے شرف کو واپس لینے کے واسطے لڑی اور اس مقصد کی خاطر مصر نے اپنے بہت سے فرزندوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔مصری صدر کے مطابق اکتوبر کی جنگ نے اسرائیل کو ہزیمت کی کڑواہٹ کا مزہ چکھا دیا اور وہ مصری سرزمین واپس کرنے پر مجبور ہو گیا۔عبدالفتاح السیسی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے امن کے لیے کیے گئے فیصلے کے نتیجے میں کوئی نئی جنگ نہیں ہوئی۔ مصری صدر نے زور دیا کہ ریاست کے مفہوم، اس کے تقاضوں اور اس کے عوام اور سرزمین کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔