عمران خان 18اگست کو وزیراعظم عہدے کا لیں گے حلف

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th August 2018, 12:41 AM | عالمی خبریں |

کراچی:11/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے جمعہ کواعلان کیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ عمران 18 اگست کو ملک کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل انفارمیشن سکریٹری فیصل جاوید نے کہا کہ خان کی حلف برداری کی تقریب کیلئے کپل دیو ، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو جیسے ہندستانی کرکٹروں کو مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 1992 ورلڈ کپ ونر ٹیم کو بھی اپنے کپتان کی حلف برداری تقریب میں حصۃ لینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سینیٹر جاوید نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ خان 18 اگست کو ملک کے نئے وزیر اعظم بنیں گے۔ لیکن اب بتادیں کہ تمام اٹکلوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان 21 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے 18 اگست کو حلف لیں گے۔ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں سینئر پارٹی لیڈروں کی میٹنگ کے بعد پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر، پنجاب کے گورنر اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کیلئے بالترتیب اسد قیصر، چودھری سرور اور چودھری پرویز الہی کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔پنجاب کے وزیراعلی کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ۔ مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے سابق اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق کے ذریعہ حلف برداری کے بعد پی ٹی آئی نے اپنے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور اپنے اتحادیوں کی ایک بڑی میٹنگ پیر کی شام بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے ڈان کو جمعہ کو بتایا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان 18اگست کو پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ یہ فیصلہ پارٹی کے سینئر لیڈروں نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں کیا ۔ وزیراعظم کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان باضابطہ طور پر قومی اسمبلی اسپیکر کریں گے۔13 اگست کو اسمبلی کے افتتاحی سیشن کا آغاز ہوگا جب تمام قومی ممبران اسمبلی حلف لیں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 یا 16 اگست کو ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...