پاکستان میں اب بھی فوج اقتدار پر مسلط ہے : وی کے سنگھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2018, 11:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی18 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے پیر کو کہا کہ نئے وزیر اعظم کے طور پر عمران خان کے انتخابات کے بعد بھی پاکستان میں فوج کا ہی غلبہ ہے۔انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ کیا وہ تبدیلی لا پائیں گے۔خارجہ وزیر مملکت سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد بھارت ’ دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی اپنا رہا ہے۔ پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد سرحد پر دراندازی کے واقعات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو تبدیلی کی امید تھی؟ مجھے نہیں پتہ۔ان سب کے بعدبھی فوج حمایت کر رہی ہے۔ فوج کی اب بھی حکومت ہے؛ لہٰذا ہم انتظار کریں اور دیکھیں گے کہ چیزیں کس طرح بدلتی ہیں۔ وہ شخص فوج کے کنٹرول میں رہتا ہے یا اس کے کنٹرول میں نہیں رہتا ہے۔سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب اس کے لئے ماحول دوستانہ ہو۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت کے ساتھ بات چیت کے لئے پاکستان کی جانب سے کوئی کوشش کی گئی ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسی بالکل واضح ہے. بات چیت اسی وقت ممکن ہے جب ماحول دوستانہ ہو۔ سکھ یاتریوں کے لئے کرتارپور سرحد کھولنے کی خبروں کا ذکر کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ بھارت کو راستہ کھولنے کے سلسلے میں پاکستان سے کوئی پیشکش نہیں ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت (پاکستان) کی جانب سے کچھ بھی نہیں آیا ہے۔ یہ مسئلہ طویل عرصے سے جاری رہا ہے۔ اگر اس ذیل میں کسی طرح کی کوئی اطلاع موصول ہوتی ہے تو ہم اس کی جانکاری دیں گے۔ اس سے قبل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ بھارت کی سرحد منفرد ہے اور اسی وجہ یہ زیادہ محفوظ بنانے کے لئے ایک حل تیار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...