افغانی اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو پاکستان کی شہریت دیں گےعمران خان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th September 2018, 8:29 PM | عالمی خبریں |

کراچی  17 ستمبر (ایس او نیوز ایجنسی)  پاکستان میں جو بچے پیدا ہوئے ہیں، ان کو پاکستانی شہریت دی جائے گی۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں پیدا ہوئے تمام افغانی اوربنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو شہریت فراہم کریں گے۔ ایکسپریس ٹریبیونل کی خبر کے مطابق حکومت بنانے کے بعد اتوار کو اپنے پہلے دورے پرکراچی پہنچنے پر عمران خان نے یہ اعلان کیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوئے افغانستانی اوربنگلہ دیش پناہ گزینوں کو قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) اورپاسپورٹ دیئے جائیں گے۔  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے مطابق پاکستان میں 13.9 لاکھ سے زیادہ افغان پناہ گزیں ہیں، جن میں سے کئی یہاں 30 سے بھی زیادہ برسوں سے رہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں 2,00,000 بنگلہ دیشی بھی رہتے ہیں۔

میڈیا میں آئی خبروں میں عمران خان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "بنگلہ سے آئے یہ غریب مہاجر 40 سے بھی زیادہ برسوں سے یہاں رہ رہے ہیں، اب ان کے بچے بھی کافی بڑے ہوگئے ہیں۔ ہم انہیں پاسپورٹ اورشناختی کارڈ دیں گے۔ ہم ان افغانیوں کوبھی شہریت دیں گے، جن کے بچوں کی یہاں پرورش ہوئی اور جو یہاں پیدا ہوئے"۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔