مواخذہ مسئلہ: کانگریس کو دستورپر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں :اننت کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2018, 1:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو23اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی)پارلیمانی امور کے وزیرو بی جے پی کے سینئر لیڈر اننت کمار نے آج کہا ہے کہ کانگریس جس نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی،کو ملک کی دستوری اتھارٹی اورجمہوریت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس آف انڈیاکے مواخذہ کے لئے کانگریس کی جانب سے دی گئی عرضی کو نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کی جانب سے مسترد کرنے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو دستور اور جمہوریت پر سوال اٹھانے کا کوئی بھی حق نہیں ہے ۔ایسے قدم سے پارٹی نے یہ بتادیا ہے کہ 70سال کے باوجود اس نے ہنوز ملک کے دستور کے بارے میں کچھ بھی نہیں سیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتوں میں کانگریس کے ملوث ہونے پر ہمیں مایوسی ہورہی ہے اور یہ اس کے ناقابل فراموش رویہ کو ثابت کرتا ہے ۔اس نے دستور کے خلاف ایمرجنسی نافذ کی تھی اور بڑے پیمانہ پر اس کی نکتہ چینی کی گئی تھی ۔اب عدلیہ کے خلاف ایسا قدم اٹھایا جارہا ہے جو ملک کے دستور کا ایک ستون ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔