ملک کی اقتصادی گراوٹ تشویشناک؛ نقصانات سے بچنے کے لیے فوری اصلاحات و اقدامات کی ضرورت ۔ایس ڈی پی آئی

Source: Press Release | By I.G. Bhatkali | Published on 30th September 2017, 2:44 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 30/ستمبر (پریس ریلیز/ایس او نیوز)ْ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( SDPI) بھارت کی گرتی ہوئی معیشت پر گہری تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت میں گراوٹ کے نقصانات سے بچنے کے لیے فوری اصلاحات و اقدامات کی ضرورت ہے۔ اگر اپنے ہی پارٹی کا ایک رکن موجودہ اقتصادی بحران پر اپنے ہی مالک پر تنقید کررہا ہے تو اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم اور وزیر مالیت کس طرح غیر فعال ہیں۔

ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے اس ضمن میں اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ بی جے پی کے سابق وزیر مالیات  یشونت سنہا نے بھارت کے موجودہ اقتصادی صورتحال پر جو مضمون لکھا ہے وہ درست ہے اوردیگر اقتصادی ماہرین نے بھی اپنے تحریروں میں بھارت کے اقتصادی بحران کا مشاہدہ کرکے حکومت کو آئینہ دکھایا ہے اگر حکومت اس پر اپنی آنکھیں بند کرلیتی ہے تو اس سے حکومت کے چہرے میں لگے داغ مٹ نہیں سکتے ، نیز حکومت کے بے توجہی سے عام آدمی کومشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کے مطابق  یشونت سنہا کی صحت مند تنقید نریندر مودی حکومت کو باخبر کرنے کے لیے ہے۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں ایک باورچی خانہ کابینہ بغیر کسی صلاح مشورے کے حکومت چل رہی ہے۔ اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے صرف بیان بازی اور طاقت کے حصول کے لیے کوشش کرنا عقلمندی نہیں ہے۔ اجتماعی حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 اے سعید نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر مالیات ارون جیٹلی پر الزام لگانا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ نوٹ منسوخی سے لیکر GSTکے نفاذ اوراقتصادی،دفاع اور غیر ملکی پالیسی وغیرہ میں تمام اہم فیصلے وزیر اعظم نریندر مودی ہی کرتے ہیں اور پوری کابینہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔   شرمناک بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے GDPفارمولہ کو صرف اعلی نمبروں کو دکھانے کے لیے تبدیل کیا ہے جبکہ یو پی اے دور اقتدار میں GDPکی موجودہ شرح صرف 3.7فیصد ہے!۔ ملک میں سرمایہ کاری ، صنعت و ملازمت اور روزگار فراہم کرنے کی بجائے صرف بیان بازی کرنا ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ کڑوی حقیقت یہی ہے کہ نوٹ منسوخی اور GSTکے نفاذ کے بعد کئی شعبے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ عوام اب نریندرمودی کے جعلی ماڈل کو محسوس کرنے لگے ہیں اپوزیشن پارٹیاں صرف خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔ انہوں نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی منافرت، تشدد، بی جے پی اور آر ایس ایس کی غنڈہ گردی کا کلچر کا بول بالا ہے۔ بی جے پی صدر امیت شاہ اور نریندر مودی روپئے کی طاقت اور مذہبی منافرت کے بل پرصرف ووٹ بٹورنے میں لگے ہیں۔ جبکہ پوری دنیا کی نظر بھارت پر لگی ہوئی ہے۔ بھارت کے موجودہ اقتصادی بحران کے تعلق سے یشونت سنہا نے وہی کہا ہے جو دیگر اقتصادی ماہرین کہتے آرہے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا حکومت اپنے ہی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر مالیات کی بات سنے گی یا اپنی من مانی ہی کرتی رہے گی ۔ ؟

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...