میں شیو کا بھکت ہوں، سچائی میں ہے یقین:راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th November 2017, 11:59 PM | ملکی خبریں |

احمدآباد،13؍نومبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پیر کو گجرات کے پاٹن پہنچے اورمندر جا رہے راہل نے بی جے پی کی جانب سے اٹھ رہے سوالوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میں شیو کا بھکت ہوں اور مجھے فرق نہیں پڑتا، بی جے پی جو بھی کہے۔اس سے پہلے راہل نے مہسانا کے پاس بہوچرا جی مندر میں پوجا کی۔پاٹن پہنچ کر راہل میڈیا سے مخاطب ہوئے۔یہاں مندروں میں مظاہرے سے جڑے سوالوں پر انہوں نے کہاکہ میں شیو کا بھکت ہوں،سچائی میں یقین کرتا ہوں۔بی جے پی جو بھی بولے، میں نے اپنی سچائی میں یقین کرتا ہوں۔راہل نے یہ بیان اپنے مندر جانے پر اٹھ رہے سوالات کے تناظر میں دیا۔راہل اس سے پہلے گجرات میں کئی مندروں میں جاکر پوجا کر چکے ہیں۔اس سے پہلے بی جے پی کے قومی ترجمان بھوپندر یادو نے کہاکہ کانگریس کے اسٹار تشہیرکار راہل گاندھی مندروں میں جا رہے ہیں اور پوجا کر رہے ہیں، یہ ثقافت کا حصہ ہے اوراچھابھی ہے۔حالانکہ یہ رجحان اپنے آپ آتا ہے اور یہ صرف انتخابات تک محدود نہیں رہنا چاہئے۔11نومبرکوراہل گاندھی نے گجرات کا اپنا تین روزہ دورہ شروع کیا تھا۔اس بار کانگریس لیڈر کی نظر شمالی گجرات پر ہے۔یہ علاقہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔حالانکہ شمالی گجرات میں کانگریس نے گزشتہ اسمبلی انتخابات (2012) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔یہاں کانگریس نے 32میں سے 18سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔شمالی گجرات میں ہی پاٹیدار تحریک کا سب سے زیادہ اثر دیکھا گیا تھا۔ 2015 میں ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی یہاں شدید شکست ہوئی تھی۔ایسے میں کانگریس کو امید ہے کہ ٹھاکور سینا اور اوایم ایس سی، ایس سی اینڈ ایس ٹی)ایکتا منچ کے بانی الپیش ٹھاکور کے ساتھ ہاتھ ملانے سے اسے ضرور فائدہ ہوگا۔ٹھاکور کمیونٹی کا شمالی گجرات میں گہرا اثر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...