رہائشی گھر میں 80پکوان گیس سلینڈروں کا ذخیرہ  : تحصیلدار اور افسران کا چھاپہ ،سلینڈر ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st November 2018, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

سداپور :21؍نومبر (ایس او نیوز) شہر کے ہوسپیٹ نامی محلہ کے ایک گھر  میں غیر قانونی طورپر پکوان گیس سلینڈر جمع رکھے جانے  کا پتہ چلاہے۔ مصدقہ خبر پر تحصیلدار اپنی ٹیم کے ساتھ متعلقہ گھر پر چھاپہ مار کر سبھی پکوان گیس سلینڈروں کو ضبط کرلینے کے بعد کیس درج کیا ہے۔

ہوسپیٹ محلہ کا مکین منگیش کامت کے گھر سے 24پکوان گیس بھرے ہوئے سلینڈر، 27خالی سلینڈر اور  29 تجارتی استعمال والے سلینڈر جمع رکھے گئے تھے۔ تحصیلدار پٹّراجو گوڈر نے کل 80سلینڈروں کو ضبط کرلینےکے بعد ملزم منگیش کامت کے خلاف کیس درج کیاہے۔ ضبط کردہ سلینڈروں کو شہر کی والمیکی گیس ایجنسی کے گوڈان کو حفاظت کے لئے رکھا گیا ہے۔ چھاپہ ماری کے وقت غذائی انسپکٹر این آئیا گوڈٓ اور ولیج اکاؤنٹنٹ سنتوش ساتھ میں تھے۔

پکوان گیس سلینڈر کا کارڈ رکھنے کے باوجود کوئی منظوری کے بغیر 4سے زائد سلینڈر رکھنا جرم ہے، ایسے میں ایک رہائشی گھر میں اتنے سارے سلینڈر بیک وقت جمع رکھنا کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سبھی سلینڈروں کو گھر کے باتھ روم میں چھپا کر رکھے گئے تھے۔ کارروائی کے بعد تحصیلدار نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر کی رہنمائی میں آئندہ کی کارروائی کی جائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔