بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر متسیاگندھا ایکسپرس میں پائی گئی غیر قانونی شراب ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th December 2017, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل/اُڈپی:8/ دسمبر(ایس اؤنیوز)کونکن ریلوے لائن پر چلنے والی متسیاگندھا ایکسپرس میں خصوصی جانچ کے دوران غیر قانونی طورپر سپلائی کی جارہی شراب کی بوتلیں ضبط کرلی گئی ہیں۔

ریلوے پولس جب بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر متسیاگندھا ٹرین میں جانچ کے دوران جنرل ڈبے میں کسی وارث کے بغیر تھیلے میں غیر قانونی شراب کی بوتلوں کا پتہ چلا۔ جس میں 750ملی لیٹر ہنی گائیڈ برانڈی کی 218بوتلیں اور 180ملی لیٹر ہنی گریڈ برانڈی کی 816بوتلیں پائی گئیں۔ جس کی کل قیمت کا اندازا 1،19،256روپئے بتائی گئی ہے۔ ریلوے پولس نے ضبط شدہ غیر قانونی شراب کی بوتلوں کو بھٹکل ایکسائز محکمہ کے افسران کو منتقل کیاہے۔ معاملے کو لے کر جانچ جاری رہنےکی کونکن ریلوے کے کاروار رابطہ عامہ کے آفیسر دلیپ بھٹ نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔