زمین پر غیرقانونی قبضہ جات،بی جے پی لیڈر کاالزام ثابت نہیں ہوسکا کرشنا بائرے گوڈاکی وضاحت کے بعد ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سروے کرایاگیاتھا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2017, 10:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19/ارچ(ایس او نیوز)شہر کے ہنسے مارنہلی سے قریب کوڈ گلہٹی دیہات کے سروے نمبر103میں ہزار کروڑ روپئے مالیت کی زمین پر غیرقانونی قبضہ جات کئے جانے کا بی جے پی بنگلور شہری ضلع کے ترجمان این آر رمیش کے الزام غلط ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اخباری کانفرنس کے دوارن ریاستی وزیر برائے زراعت کرشنا بائرے گوڈا کوڈگلہٹی دیہات کے سروے نمبر103میں ہزار کروڑ روپئے مالیت کی زمین کو غیرقانونی طریقے سے قبضہ کئے جانے کاالزام لگایاتھا۔ اس الزام کے بعد خود وزیرموصوف نے وضاحت کی تھی کہ وہ کسی بھی سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضہ نہیں کیاہے اور سروے نمبر103پر موجود مکانات سکراما کے تحت ہیں۔ ریاستی وزیر برائے زراعت کرشنا بائرے گوڈا پر بے بنیاد الزام لگائے جانے کے خلاف کانگریس کارکنان نے سخت احتجاج بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے دوبارہ اس زمین کا سروے کرنے کا حکم بھی دیاتھا۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم کے بعد یلہنکا تحصیلدار منجوناتھ نے سروے بھی کرایاتھا۔ تقریباً22.30ایکڑ زمین میں2.20ایکڑ زمین پر77مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وی شنکر نے بتایا کہ 1999کے دوران مذکورہ مکانات میں مقیم افراد میں حق پترا جاری کیاگیاتھا۔ پرانے مکانات کا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔ لیکن نئے منظور شدہ مکانات کونسے ہی اس کے پتہ لگایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے صاف طورپر کہا کہ یہاں کسی بھی طرح کے غیرقانونی قبضہ جات نہیں ہوپائے ہیں۔ اور موجودہ زمین پر قبضہ جات نہ ہونے پائے اس کے لئے ضروری اقدام کرنے کے لئے انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو زمین موجودرہے وہ چٹانوں اور پتھریلی ہے۔ اگر حکومت اس زمین کی قیمت مقرر بھی کرے تو خریدنے والا کوئی سامنے نہیں آپائے گا۔ اور بازار کی قیمت بھی مقرر نہیں کی جاسکتی اگر کی جائے تو ڈھائے سے 3کروڑ روپئے ہی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن زمینات پر قبضہ جات کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ اس کی قیمت تقریباً50کروڑ روپئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس زمین پر دوبارہ نئے مکانات تعمیر کئے جانے اور حق پترا کے بغیر یہاں مکانات میں رہنے والے افراد کی نشاندہی کرکے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لئے انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے۔ رپورٹ ملنے کے بعد غیرقانونی طریقے سے مکانات تعمیر کئے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری زمینات پر کسی نے بھی قبضہ کیا ہو۔ اس کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس سلسلے میں پتہ لگنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان غیر قانونی قبضہ جات کو ہٹاکر زمین فوری سرکاری تحویل میں کرلی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سونپنا ہلی دیہات کی5ایکڑ اور ڈوڈ ابمنسدرا دیہات میں0.16گنٹے زمین پر غیرقانونی قبضہ کرکے جو شیٹوں کا شیڈ تعمیر کیاگیاتھا اس کو منہدم کرکے اسے ضلع انتظامیہ نے اپنے قبضہ میں کرلیاہے۔ ڈپٹی کمشنر وی شنکر نے مذکورہ علاقوں کے دورہ کے دوران زمینات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد کی شکایتوں کو سننے کے بعد انہیں تحفظ فراہم کرنے اور حق پترا رکھنے والے افراد کو کسی بھی طرح کی کوئی تکلیف نہ پہنچانے کا یقین دلایا جس کے بعد یہاں کے مکینوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی حمایت میں نعرے لگائے اور خوشی کااظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر کے دورہ کے دوران مقامی قائدین جی، سرینواس، سرینواس، منیش گوڈا، راجو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...