روہنگیا کو یہاں بسنے دیا تو ہندوستان میں بن جائیں گے 10اور کشمیر:رام دیو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th August 2018, 10:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،11اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) این آر سی پر جاری تنازعہ رکتا نظر نہیں آرہا ہے۔ یوگ گرو بابا رام دیو نے این آر سی کو ملک کے مفاد میں اور غیر قانونی تارکین وطن کو ہندوستان کے لئے خطرہ بتایا۔ رام دیو کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں تین سے چار کروڑ لوگ غیر قانونی طریقہ سے رہ رہے ہیں۔ اس میں روہنگیا اوپر سے اور آ گئے، جن کو غلط طریقہ سے ٹریننگ دی گئی ہے۔ وہ (روہنگیا) یہاں بس گئے، تو یہاں 10 کشمیر اور تیار ہو جائیں گے۔

رام دیو نے یہ باتیں ہفتہ کے روز ہریانہ کے روہتک میں دیانند مٹھ میں کہیں۔ روہنگیا کو ہندوستان میں پناہ دینے پر رام دیو نے فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پہلے ہی ایک کشمیر کا معاملہ حل نہیں ہو پا رہا، اب جس طرح سے لوگ عیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوتے جا رہے ہیں، اس سے 10 کشمیر اور تیار ہوجائیں گے۔

رام دیو نے کہا چاہے وہ بنگلہ دیشی، پاکستانی، روہنگیا یا یہاں تک کہ امریکی ہی کیوں نہ ہوں، تارکین وطن نے ہمیشہ سے ہندوستان کی سکیورٹی کے لئے ایک بڑا خطرہ پیدا کیا ہے۔ اس لحاظ سے ان سبھی کو ملک بدر کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک کشمیر کو سنبھالنے میں اہل نہیں ہیں اور اگر روہنگیا کو یہاں رہنے کی اجازت دے دی گئی تو سوچئے کیا حالات ہو جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...