غیر قانونی تارکین وطن ملک میں خوفناک صورتحال کو جنم دے سکتے ہیں 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 2nd August 2018, 2:18 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جموں: یکم/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے آج دعوی کیا کہ روہنگیا اور غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی موجودگی ملک میں خوفناک صورتحال کو جنم دے سکتی ہے۔ پارٹی نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ان لوگوں کو واپس بھیجنے میں ہچکچا رہی ہے۔ ساتھ ہی ریاست سے انہیں فورا نکال کرنے کی بھی مانگ کی۔ مذکورہ پارٹی نے آج یہاں مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کو ریاست سے بغیر دیر کئے واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پارٹی نے حکومت سے کہا کہ بات مت کریئے، کارروائی کرئے ۔ جے کے این پی کے کارکنوں نے ریاست میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف عوامی غم وغصہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے جموں میں روہنگیا اور غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کے تئیں آنکھیں موند رکھنے کو لے کر مرکز کی بی جے پی حکومت اور ریاست میں گزشتہ پی ڈی پی قیادت مخلوط حکومت، دونوں کے خلاف نعرے بازی کی۔اس دوران کارکنوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے اپنے ملک واپس بھیجنے کے لئے بی جے پی قیادت مرکزی حکومت سے ٹھوس اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔بعد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے دعوی کیا کہ جب جب غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، مرکزی وزارت داخلہ گھسا پٹا جواب دیتی ہے کہ ریاستوں کو ان لوگوں کا بایومیٹرک تفصیل جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر وزارت داخلہ کے پارلیمنٹ میں دیئے تازہ جواب سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں غیر قانونی طور پر آباد غیر ملکیوں کو نکالنے کے لئے اب تک کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پارٹی نے کہاکہ جتنی جلد ہوسکے غیرملکی پناہ گزینوں کو ریاست اور ملک سے باہر بھجوانے کی کاروائی شروع کردینی چاہیے ورنہ اس سے ملک کی صورتحال تباہ کن ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

جے پی سی سے جانچ کرانے کا راستہ ا بھی کھلا ہے، عام آدمی پارٹی نے کہا،عوام کی عدالت اورپارلیمنٹ میں جواب دیناہوگا،بدعنوانی کے الزام پرقائم

آپ کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ رافیل معاملے میں جمعہ کو آئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود متحدہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے اس معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کا اراستہ اب بھی کھلا ہے۔

رافیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ، راہل گاندھی معافی مانگیں: بی جے پی

فرانس سے 36 لڑاکا طیارے کی خریداری کے معاملے میں بدعنوانی کے الزامات پر سپریم کورٹ کی کلین چٹ ملنے کے بعد کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے بی جے پی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کے چیئرمین راہل گاندھی ملک کو گمراہ کرنے کیلئے معافی مانگیں۔

بھٹکل کے مرڈیشور میں دو لوگوں پر حملے کی پولس تھانہ میں دو الگ الگ شکایتیں

تعلقہ کے مرڈیشور میں کل جمعرات کو  دو لوگوں پر حملہ اور پھر جوابی حملہ کے تعلق سے آج مرڈیشور تھانہ میں دو الگ الگ شکایتیں درج کی گئی ہیں اور پولس نے دونوں پارٹیوں کی شکایت درج کرتے ہوئے چھان بین شروع کردی ہے۔