یلاپور میں جانوروں کی غیر قانونی سپلائی کے  الزا م میں چار گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th March 2019, 6:51 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:12؍مارچ (ایس او نیوز)کنٹینر لاری میں 22جانوروں کو غیرقانونی سپلائی کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے پولس نے  4لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کنٹینر لاری میں 12بھینسے اور 10بھینس تھے جو بائیل ہونگل سے کیرلا کے تلپاڑی کو سپلائی کئے جا رہے  تھے۔ کاسرگوڈ کے عبدول عبدالقادر کونجی ، رویندر کنجپا نایک، عارف کیرئیم اور چندیگوڈا تمے گوڈا ہی گرفتارشدہ بتائے گئے ہیں۔ یلاپور سے گزرنے کے دوران پولس شبہ کی بنیاد پر لاری کی تلاشی لی تو جانوروں کی سپلائی کا پتہ چلا۔ سی پی آئی ڈاکٹر منجوناتھ نایک اور پی ایس آئی چندرشیکھر ہری ہر کی رہنمائی میں بی جی لمانی ، پی جی فائدے ، گجانن نائک، جٹپا نائک، بسوراج ہگری وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔