انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس پرحملہ کا معاملہ؛گرفتار ملزم سے بنگلور پولیس کی پوچھ گچھ
بنگلورو،19/ مارچ (ایس اونیوز) 28 دسمبر2005 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں شوٹ آؤٹ معاملہ کی پچھلے 11سال سے تحقیقات جاری تھیں حال ہی میں اس سلسلے میں مشتبہ ملزم حبیب میاں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی شہر کی پولیس نے اسے چار دنوں کیلئے اپنی حراست میں لیا تھا اوراب اس سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں ہوئے شوٹ آؤٹ کے معاملہ میں ایک پروفیسر منیش چندرا پوری کو قتل کردیا گیا تھااور دیگر چار افراد زخمی ہوئے تھے ۔اس معاملہ کو دہشت گردانہ حملہ قرار دے کر اس سلسلہ میں جانچ کی جارہی ہے ۔گجرات کی اے ٹی ایس ٹیم نے مشتبہ دہشت گرد حبیب میاں کو گرفتارکیا تھا اور پوچھ گچھ کے لئے اسے شہر لایا گیا تھا اور اب بنگلور پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔مغربی تریپورہ کے ضلع مجسٹریٹ ملسندرا متکے نے حبیب میاں کو بنگلور پولیس کی تحویل میں دینے اجازت دی تھی۔ گزشتہ جمعہ کی شام جوگیندرنگر میں تریپورہ کی پولیس کی مدد سے کرناٹک کی اے ٹی ایس پولیس کے افسروں نے اسے گرفتارکیا تھا یہ شخص جوگیندرنگر کا رہنے والا ہے ۔2005 میں بنگلور پولیس نے جملہ 7 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی ۔