اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 8:17 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسلام آبادہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ہیں۔

قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پاکستان کے الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میں عدم حاضری کی بنا پر جاری کیے تھے۔الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر ملزم عمران خان مقررہ تاریخ پر ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے اور 25 ستمبر کو عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو انھیں گرفتار کیا جائے۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔اس درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

اْنھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ضرور ہے لیکن اس کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔اْنھوں نے کہا کہ توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے پاس ہے۔بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کہ الیکشن کمیشن کے اس حکم کو معطل کیا جائے جس پر عدالت نے اتفاق کرتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم کو معطل کر دیا اور اس کے ساتھ عمران خان کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے شو کاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...