بنگلورو میں غنڈہ عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا: آئی جی پی الوک کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 9:14 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،21؍ستمبر(ایس او نیوز) شہر کے نئے اڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائم الوک کمار نے آج اپنے عہدے کا جائزہ لے لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہر کی سنٹرل کرائم برانچ میں پچھلے چھ ماہ سے کئی معاملے بغیر نپٹائے پڑے ہوئے ہیں۔ فوری طور پر ان معاملوں کو نپٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان معاملوں کو اس قدر سست رفتاری سے کیوں نپٹایا جارہاہے، اس سلسلے میں محکمے کے افسروں سے باز پرس بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں سی سی بی کی طرف سے تمام معاملوں کو منظم طور پر طے شدہ رفتار کے ساتھ نپٹایا جائے گا اور جو بھی مقدمے تحقیق کے لئے آئیں گے ان کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ حال ہی میں شہر میں انڈرورلڈ مافیا کی طرف سے ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی مبینہ کوششوں کے متعلق ایک سوال پر الوک کمار نے کہاکہ اس معاملے کی سختی سے جانچ کی جائے گی اور اس میں شامل غنڈہ عناصر یا پیشہ ور مجرموں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

الوک کمار نے کہاکہ سی سی بی کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ سیاسی سرگرمیوں سے وابستہ غنڈہ عناصر پر سخت نظر رکھی جائے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں اگر وہ ملوث ہوں تو ان پر بلامروت کارروائی کی جائے ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد الوک کمار نے پولیس کمشنر سنیل کمار سے ملاقات کرکے تقریباً آدھا گھنٹہ تبادلۂ خیال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔