بھٹکل میں افطار کے نام پرہندو مسلم گیٹ ٹوگیدر کا شاندار پروگرام؛ ہندو، مسلم ،عیسائی سب کو محبت اور اعتمادکے ساتھ جینا چاہئے، بی جے پی لیڈر کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th June 2018, 7:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل5؍جون (ایس او نیوز) بھٹکل کی احمد سعید مسجد میں جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے افطار کے نام پر ہندو مسلم گیٹ ٹوگیدر کا شاندار پروگرام منعقد ہوا جس میں بی جے پی لیڈران نے بھی شرکت کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ   ہندو،مسلم ، عیسائی سب کو محبت اور اعتماد کے ساتھ جینا چاہیے۔ 

سابق رکن اسمبلی اور حال ہی میں  بی جے پی میں جوائن ہونے والے  جے ڈی نائک نے افطار پارٹی میں  مہمان خصوصی کے طور پرخطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ایک دوسرے کے مذہب کے بارے میں جاننے اور معلومات حاصل کرنے سے اسے سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے اور اس سے سماج میں امن و شانتی برقرار رکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے دیگر مقامات پر ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کے تہوار مل جل کر منانے کی باتیں میڈیا کے ذریعے دیکھنے کو ملتی ہیں۔جس کی وجہ سے وہاں پر بھائی چارگی اور امن وشانتی بحال رہنے کا ثبوت ملتا ہے۔ ایڈوکیٹ جے ڈی نائک کے مطابق انسان خدا کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھنے کے باوجود تصوراتی طور پر محسوس کرکے اپنے لئے اور اپنے خاندان کے لے بہتری اور خوشی کی تمناکرتا ہے۔اسی طرز پر روزہ ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے انسان اپنے خدا کی قربت حاصل کرتا ہے۔

اس موقع پر گیانیشوری کالج کے پرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ بھائی چارگی کے ساتھ جینا سکھاتا ہے۔ بھٹکل میں آپسی بھائی چارگی ابھی بھی زندہ ہے۔ کسی ایک شخص کی وجہ سے پورے بھٹکل کو بدنام کرنا صحیح نہیں ہے۔ہمیں  چاہئے کہ  ہم بھلے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں ، لیکن گھر سے باہر قدم رکھتے ہی ہمیں انسان بن کر جینا سیکھنا چاہیے۔

معروف کنڑا صحافی محمد رضا مانوی  نے روزہ کی حقیقت اور اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روزے کی ذریعے ہمارے اندر غربت و افلاس سے ہونے والی تکالیف کا احساس بیدار کرتے ہوئے انسانیت کے ساتھ رحمدلی کے جذبات کو ابھارا جاتا ہے۔یہ ایک تیس دنوں تک کاتربیتی کیمپ ہے، تاکہ بقیہ 11مہینوں تک ہم ایک بہترین انسان کی شکل میں دن گزارسکیں۔

 پروگرام میں بال کرشنا شاستری، ایڈوکیٹ مہیش نائک، جماعت اسلامی ہند کے ناظم ضلع طلحہ سدی باپا، مسجد احمد سعید کے امام و خطیب مولانا محمدجعفر ندوی، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جناب مجاہد مصطفیٰ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔